Nawaiwaqt:
2025-09-20@07:14:09 GMT

پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT

پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

پشاور : پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے 19 اگست تک حفاظتی ضمانت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما خدیجہ شاہ کی مقدمات تفصیلات کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی۔رہنما پی ٹی آئی کی جانب سے مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر جسٹس سید ارشد علی نے سماعت کی۔عدالت نے خدیجہ شاہ کو پشاور ہائی کورٹ نے 19 اگست تک حفاظتی ضمانت دے دی ہے اور پولیس کو ان کے خلاف درج مقدمات میں گرفتاری سے روک دیا ہے۔دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ "یہ کوئی سیاسی ورکر ہیں؟ ان کے خلاف ایف آئی آر کیوں درج کی گئی؟”درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ خدیجہ شاہ ایک سیاسی کارکن ہیں اور جیل میں قید خواتین کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عدالت سے پہلے بھی حفاظتی ضمانت لی گئی تھی، اور وہ عدالت میں پیش ہوئیں۔تاہم ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثناء اللہ نے کہا کہ خدیجہ شاہ نے گزشتہ بار حفاظتی ضمانت حاصل کی لیکن بعد ازاں عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔عدالت نے آئندہ کے لیے ہدایت دی کہ جو بھی درخواست دائر کی جائے، اس کے ساتھ متعلقہ عدالتی احکامات کی کاپی بھی منسلک کی جائے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: حفاظتی ضمانت خدیجہ شاہ

پڑھیں:

26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس میں علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی توثیق

26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس میں علیمہ خان کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی گئی۔

عدالت نے علیمہ خان کو پچاس ہزار روپے مالیت کا ضمانتی مچلکہ جمع کرانے کا حکم دیا، عدالت نے کہا کہ علیمہ خان کے خلاف کوئی واضح شواہد نہیں، ضمانت منظور کی جاتی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سنایا، عدالت نے علیمہ خان کو آئندہ 26 نومبر کیسز کی سماعت میں عدالت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ۔9 مئی،علیمہ ،عظمیٰ خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور
  • 9 مئی مقدمات، علیمہ، عظمی خان، اعظم سواتی ،اسد عمر کی ضمانتوں میں توسیع
  • شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر وکلا دلائل کے لیے طلب
  • 9 مئی مقدمات: خدیجہ شاہ سمیت 8 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • 9 مئی کے دو مقدمات میں خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • نو مئی کے دو مقدمات میں خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • نومئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 18 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
  • ڈی چوک احتجاج کیس میں علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں توثیق
  • عمران خان کی اے ٹی سی میں ویڈیو لنک کے بجائے پیش ہونے کیلئے درخواست دائر
  • 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس میں علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی توثیق