جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے عبد الرشید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے عبد الرشید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحی آفریدی کی سربراہی میں جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل بینچ کے روبرو جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے عبد الرشید کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ سابق ایم پی اے پر مدعی مقدمہ کی جانب سے تشدد کیا گیا۔ سابق ایم پی اے کیخلاف ہی مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارلس دیئے کہ ریکارڈ کے مطابق آپ نے اسپتال میں جاکر ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ آپ وہاں کیا کرنے گئے تھے؟ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ سابق ایم پی اے طلبا کے وظیفے کے مسئلے پر نرسنگ اسکول گئے تھے، طلبا نے وظیفے کی عدم ادائیگی پر سابق ایم پی اے سے رابطہ کیا تھا، سابق ایم پی اے پر تشدد کیا گیا، دانت بھی توڑ دیئے گئے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق ملزم کا بیان ریکارڈ ہوا؟ تفتیشی افسر نے کہا کہ ہائیکورٹ کے حکم پر ملزم کا بیان ریکارڈ کیا گیا تھا۔
مقدمے کے چالان میں بھی ملزم کا نام شامل ہے۔ ملزم پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں۔ عدالت نے ملزم عبد الرشید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عبد الرشید کی درخواست ضمانت سابق ایم پی اے
پڑھیں:
نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔
نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔
اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔