27 ویں آئینی ترمیم 26 ویں ترمیم سے زیادہ مہلک ہے: لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم 26ویں ترمیم سے بھی زیادہ مہلک ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں کو اقتدار کا نشہ ہے۔
لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا میں حکومت قائم رکھ کر حکومتی اتحاد اپنے اتحادیوں کو بلیک میل کر رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کا اجتماعِ عام پوری قوم کو متحد کرنے کا باعث بنے گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق ابھی تک ایم کیو ایم کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، ہم تو ایک 27 ویں شب کو جانتے ہیں، فاروق ستار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہےکہ 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق ابھی تک ایم کیو ایم کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، ہم تو ایک 27 ویں شب کو جانتے ہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس میں جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کیا بلا ہے؟ ہم اس سے بالکل بے خبر ہیں، ابھی تک کوئی چیز سامنے نہیں آئی کسی کی بات سن کر تبصرہ نہیں دے سکتا۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق ابھی تک ایم کیو ایم کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، ہم تو ایک 27 ویں شب کو جانتے ہیں جو بڑی شب ہے جو لیلۃ القدر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 27 واں جو روزہ ہوتا ہے وہ بڑا دن اور بڑا روزہ ہوتا ہے، پاکستان کا قیام بھی 27 ویں روزے کو ہی ہوا تھا۔
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
مزید :