کسی کو بغاوت کا حق نہیں، وزیراعظم کی سیاسی جماعتوں کو میثاق استحکام پاکستان میں شمولیت کی دعوت
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے یوم آزادی اور معرکہ حق کی تقریب سے خطاب میں تمام سیاسی جماعتوں کو ’میثاق استحکام پاکستان‘ میں شامل ہونے کی دعوت دی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں سب کو سیاست کرنے کا حق حاصل ہے، مگر کسی کو بغاوت، جلاؤ گھیراؤ یا توہین کرنے کا حق نہیں۔
انہوں نے کہاکہ تنقید کا حق سب کو ہے لیکن توہین کی کوئی گنجائش نہیں، اور حکومت پاکستان کو باوقار فلاحی ریاست بنانے اور روشن مستقبل کی طرف لے جانے کے عزم پر کاربند ہے۔
وزیراعظم نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تحریک پاکستان کے تمام قائدین کو سلام بھی پیش کیا اور کہاکہ 14 اگست کی آزادی صرف ایک دن کا جشن نہیں بلکہ دو قومی نظریے کی جنگ کی کامیابی کی علامت ہے۔
انہوں نے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح کی بہادری اور قیادت نے تاریخ اور جغرافیہ بدل دیا، جب 14 اگست 1947 کو پاکستان دنیا کے نقشے پر ابھر کر سامنے آیا۔
وزیراعظم نے کہاکہ حال ہی میں بھارت نے طاقت کے گھمنڈ میں پاکستان پر حملہ کیا لیکن ہمارے بہادر مسلح افواج نے بھارت کے غرور کو صرف 4 دن میں خاک میں ملا دیا گیا۔
وزیراعظم نے حالیہ بھارتی حملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارت کے جنگی جنون کے خلاف جس حکمت عملی سے پاکستان کو کامیابی دلائی، اس کا اعتراف دوست اور دشمن سب کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے عالمی اور خطے کے ممالک کے تعاون کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہاکہ چین، سعودی عرب، ترکیہ، قطر، ایران، یو اے ای، آذربائیجان نے پاکستان کے موقف کی حمایت کی۔
انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے جنگ بندی کے لیے کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے امریکی صدر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے ملکی معیشت میں بہتری، اسٹاک ایکسچینج کی بلندی اور شرح سود میں کمی کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ یہ سب اللہ کے فضل اور سیاسی و عسکری قیادت کے اتفاق کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔
وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کے مالی تعاون کو بھی سراہا، جس سے ملکی ترقی میں نمایاں کردار ادا ہوا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بغاوت دعوت شہباز شریف معرکہ حق میثاق استحکام پاکستان وزیراعظم پاکستان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بغاوت دعوت شہباز شریف معرکہ حق میثاق استحکام پاکستان وزیراعظم پاکستان وی نیوز کرتے ہوئے نے کہاکہ انہوں نے
پڑھیں:
فیلڈمارشل کو استثنیٰ دینے سے آرٹیکل 6ختم نہیں ہوتا،رانا ثنا اللہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فیلڈمارشل کو استثنیٰ دینے سے آرٹیکل 6ختم نہیں ہوتا،آرٹیکل 6کا استثنیٰ سے کوئی تعلق نہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافی کے سوال ’’نیشنل پارٹی نے ووٹ کاسٹ کرنے کی مخالفت کردی ‘‘کے جواب میں راناثنا اللہ نے کہاکہ حکومت کے پاس ترمیم کیلئے نمبر پورے ہیں،حکومت کو ترمیم کیلئے 65اراکین کی حمایت حاصل ہے۔
ایک اور سوال’’کیا آپ کا دورہ بلوچستان کامیاب رہا‘‘کے جواب میں وزیراعظم کے مشیر نے کہاکہ کامیابی آپ کو ابھی ایوان کے اندر نظر ا ٓ جائے گی،آج27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بہت سی باتیں کلیئر ہو جائیں گی۔ رانا ثنا اللہ کاکہناتھا کہ وزیراعظم اور ن لیگ اہم فیصلوں پر ہمیشہ نوازشریف سے رہنمائی لیتی ہے،جو بھی ہوا نوازشریف کی رہنمائی اور مشورے سے ہوا۔
نیویارک میں پاکستانی بزنس مین کا شوکت خانم کو ایک کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان، شعیب اختر اور ریما حیران رہ گئے
مزید :