data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

250927-08-23

 

 

پشاور (نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ 2022ء کے بعد کی پالیسیاں حالات خراب ہونے کی وجہ ہیں۔صوبائی دارالحکومت میں جلسے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سلمان اکرم راجا، اسد قیصر اور جنید اکبر جلسہ گاہ پہنچے۔ اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کال پر کل پشاور میں جلسہ ہوگا، ہم ناانصافی کے خلاف آواز بلند کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تیراہ کے واقعے پر عمران خان افسردہ ہیں۔2022ء کے بعد کی پالیسیوں کی وجہ سے حالات خراب ہو رہے ہیں، دہشت گردوں سے مقابلہ کرنا ہے، ہم دہشت گردی کے خلاف ہیں، کل کا جلسہ بربریت کے خلاف احتجاج ہوگا، ہم صحافیوں کو پیکا ایکٹ کے تحت جاری کیے گئے نوٹس کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ محکوم ہے، تحریک انصاف کا بنیادی مقصد آئین و قانون کی حکومت ہے۔پریس کانفرنس میں اسد قیصر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کل کا جلسہ عمران خان کی رہائی کے لیے ہے، ہم امن کی بات کرتے ہیں، جب روس آیا، یہاں جنگ شروع ہوئی، اس صوبے کی معیشت کو نقصان ہوا، کلاشنکوف کلچر بڑھا۔انہوں نے کہا کہ21 آپریشن ہوئے، کیا امن قائم ہوا؟۔ افغانستان کو پھر نئی جنگ میں دھکیلا جا رہا ہے، اگر نئی جنگ ہوتی ہے، قوم اس کا حصہ نہیں ہوگی، فیلڈ مارشل اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات میں کیا ہوا، ابھی باتیں سامنے نہیں آئیں، نواز لیگ 10 سیٹیں جیت جائیں ہم اپنی شکست تسلیم کرلیں گے۔پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کا کہنا تھا کہ ہمیں پنجاب میں فسطائیت کا سامنا ہے، ہم پنجاب میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں، کل کا جلسہ ثابت کرے گا قوم ہمارے ساتھ ہے، حاکمیت عوام کے ووٹ سے ہے۔

نمائندہ جسارت.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

دہشتگرد شہریوں کو نشانہ بنا رہے، ریاستی رٹ پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،سرفراز بگٹی

اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں، لیکن ریاست اپنی رٹ ہر صورت برقرار رکھے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ “گزشتہ روز چاغی میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خطرناک دہشتگردوں کو نشانہ بنایا۔ ان میں سے ایک، جہانزیب، نے نہ صرف ہتھیار ڈالے بلکہ ویڈیو بیان میں اپنے جرائم کا اعتراف بھی کیا۔”

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جہانزیب دالبندین میں اسلحہ اور دیگر مواد دہشتگردوں تک پہنچانے میں ملوث تھا۔ “وہ اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، تاہم ہماری سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس منصوبے کو ناکام بنا دیا۔”

سرفراز بگٹی نے کہا کہ اس آپریشن کے دوران ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا، جس کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دہشتگردوں کے خلاف فضائی اور زمینی دونوں سطحوں پر سخت کارروائیاں ناگزیر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد نوجوانوں کو انتہاپسندی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ افغانستان سے بھی بارہا مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان کی سرزمین پاکستان مخالف سرگرمیوں کے لیے استعمال نہ ہونے دی جائے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کو ایک بار پھر پاکستان میں دہشتگردی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا، “یہ ایک ’را‘ اسپانسرڈ جنگ ہے، جو پاکستان پر مسلط کی گئی ہے۔ ہم اسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔”

انہوں نے بلوچستان میں انٹرنیٹ بندش کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کی کمیونیکیشن روکنے کے لیے یہ قدم ضروری تھا، اگرچہ حکومت پر اس حوالے سے تنقید بھی کی گئی۔

لاپتہ افراد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ کچھ افراد، خصوصاً ماہ رنگ بلوچ، اس مسئلے کو بنیاد بنا کر ریاست مخالف پروپیگنڈا کر رہے ہیں، لیکن ہم بلوچستان کے امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ فورسز کی جانب سے ہائی ویلیو ٹارگٹس کو گرفتار کرنا بڑی کامیابی ہے اور دہشتگردوں کے متعدد منصوبوں کو پہلے ہی ناکام بنایا جا چکا ہے۔ “ہم ہر اس قوت کا مقابلہ کریں گے جو بلوچستان کا امن خراب کرنا چاہتی ہے۔”

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • عمران خان جلسوں سے آزاد نہیں ہوں گے، گورنرپختونخوا
  • 2022ء کے بعد کی پالیسیاں حالات خراب ہونے کی وجہ ہیں، سلمان اکرم راجہ
  • 2022ء کے بعد کی پالیسیاں حالات خراب ہونے کی وجہ ہیں، پی ٹی آئی
  • فیملی ولاگنگ میں ماں بہنوں کو بلاوجہ دکھانا غلط ہے؛ شکیل صدیقی کی شدید تنقید
  • دہشتگرد شہریوں کو نشانہ بنا رہے، ریاستی رٹ پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،سرفراز بگٹی
  • ’ریلیز عمران خان‘ جلسہ، پی ٹی آئی پشاور میں کتنے لاکھ لوگوں کے آنے کی توقع کر رہی ہے؟
  • افغانستان میں حالات ٹھیک ہونے تک خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں‘گنڈا پور
  • عمران خان کو بہت آفرز ہیں، سمجھوتہ کرکے آج بھی رہا ہوسکتے ہیں، اسد قیصر
  • مجھ سے متعلق فیصلے اور سزائیں پہلے سے لکھے ہوئے ہیں، عمران خان