’جو آنا چاہے آئے جو نہ آنا چاہے نہ آئے، کسی کی پروا نہیں‘، سلمان آغا کا ہینڈ شیک تنازع پر دوٹوک مؤقف
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
ایشیا کپ فائنل سے قبل دبئی میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھرپور اور جارحانہ انداز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان جیت کے لیے میدان میں اترے گا اور کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائے گا۔ پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے تیز و تند سوالات پر بھی کپتان پر اعتماد نظر آئے اور ہر گیند کو چوکے چھکے میں تبدیل کیا۔ہینڈ شیک تنازع پر سلمان علی آغا نے دوٹوک الفاظ میں کہاکہ "پاکستان اور بھارت میں حالات پہلے بھی خراب رہے مگر ہاتھ نہ ملانے کی روایت کبھی نہیں رہی، یہ کرکٹ کے لیے اچھا نہیں، میرے والد کرکٹ کے بڑے دلدادہ ہیں، انہوں نے بھی کبھی یہ نہیں کہا کہ ہاتھ نہ ملانا، ہمیشہ ہینڈ شیک ہوتا رہا ہے"۔ایشیا کپ ٹرافی کے فوٹو شوٹ پر کپتان کا جاندار جواب تھاکہ "ہم کھیل کے اصولوں کے مطابق تیار ہیں جو آنا چاہے آئے، جو نہ آنا چاہے نہ آئے، ہمیں کسی کی پروا نہیں"۔اپنی کارکردگی پر تنقید کا اعتراف کرتے ہوئے سلمان نے کہاکہ "ہاں، میری پرفارمنس ابھی اس معیار کی نہیں جیسی کپتان کی ہونی چاہیے، اسٹرائیک ریٹ بھی بہتر کرنے کی ضرورت ہے لیکن میرا اور ٹیم کا فوکس صرف اور صرف ایشیا کپ جیتنا ہے"۔بھارتی میڈیا کے شور پر کپتان نے سخت لہجہ اپناتے ہوئے کہاکہ "مجھے بھارتی میڈیا کے تبصروں سے کوئی سروکار نہیں، دباؤ دونوں ٹیموں پر ہے لیکن ہم جیتنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے"۔انہوں نے صائم ایوب پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ "صائم ایوب اگلے دس سال پاکستان کا ٹاپ پرفارمر ہوگا، بیٹنگ میں فی الحال کارکردگی نہیں آرہی مگر بولنگ اور فیلڈنگ میں وہ شاندار کردار ادا کر رہا ہے اور بیٹنگ میں بھی وہ جلد چمکے گا"۔کپتان نے جذباتی انداز میں کہا: "اگر کرکٹر میدان میں جذبات کا مظاہرہ نہیں کرے گا تو کہاں کرے گا؟ میدان سے باہر جو کچھ ہورہا ہے ہمیں اس سے کوئی مطلب نہیں۔ ہمارا مقصد صرف بہترین کرکٹ کھیل کر ایشیا کپ کی ٹرافی اپنے نام کرنا ہے"۔خیال رہے کہ ایشیا کپ فائنل میں پاک بھارت ٹاکراج دبئی میں ہوگا، 41 سال میں پہلی بار ایشیا کپ فائنل میں روایتی حریف آمنے سامنے ہوں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.(جاری ہے)
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے. ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا. شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے.