لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء) محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں کینسر کے مریضوں کیلئے کوابلیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس کی صدارت صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کی۔سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمودخان نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کا بنیادی مقصد کینسرکے مریضوں کیلئے کوابلیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کے طریقہ کارکووضع کرنا تھا۔

اس حوالے سے طبی ماہرین نے اپنی قیمتی تجاویزاور آراء سے آگاہ کیا۔اجلاس کے دوران پاکستان بالخصوص پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کینسرکے مریضوں کیلئے کوابلیشن ٹیکنالوجی کو متعارف کروانے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرمحمودایازنے اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ کوابلیشن ٹیکنالوجی خاص طورپر ایسے مریضوں کیلئے کارآمدہوگی جن کی بیماری کی تشخیص ابتدائی مراحل میں ہوجاتی ہے۔

میو ہسپتال لاہورمیں اس سہولت کیلئے خاص طور پر ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ تمام مریضوں کے مکمل ٹیسٹ کروانے کے بعد ماہرین کی کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ اس علاج سے مریض کو فائدہ ہوگااور کینسرختم ہوسکے گا یا نہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز نے کہاکہ میوہسپتال لاہورمیں یہ مشین خاص طورپر جگر،پھیپھڑوں،گردوں اورچھاتی کے مخصوص قسم کے کینسرزکے مریضوں کیلئے انتہائی سودمندثابت ہوگی۔

صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ کینسرکے مریضوں کیلئے کوابلیشن ٹیکنالوجی وزیراعلیٰ پنجاب کا صحت دوست ویژن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔کوابلیشن ٹیکنالوجی بارے عوام میں آگاہی پھیلانا انتہائی ضروری ہے۔سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن عظمت محمودخان نے کہاکہ اس پورے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کوابلیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے مریضوں کی ڈیٹا رجسٹری بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری آپریشنزطارق محمودرحمانی،سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ذیشان شبیررانا،وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمودایاز،سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی ڈاکٹرعلی رزاق،ایڈیشنل سیکرٹری امیرمحمد،ایڈیشنل سیکرٹری انوربریار،سی ای او میوہسپتال پروفیسرہارون حامد،پروفیسرابراراشرف،پروفیسرعباس کھوکھر،ایم ایس میوہسپتال ڈاکٹرعبدالمدبر ریحان،چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی ودیگرافسران نے شرکت کی۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے حوالے سے

پڑھیں:

نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر

ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔

 نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔

 اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔

متعلقہ مضامین

  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم