تیسرا ون ڈے: جنوبی افریقا ویمنز کا پاکستان کو جیت کیلئے 116 رنز کا ہدف
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
لاہور:
جنوبی افریقا ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز ٹیم کو تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں جیت کیلئے 116 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو اچھا ثابت نہ ہوسکا اور پوری ٹیم ٹیم 25.5 اوورز میں 115 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان لورا ولوارڈٹ 28 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔
پاکستان کی طرف سے نشرہ سندھو نے 6 وکٹیں حاصل کیں، سیدہ عروب شاہ نے 2، رامین شمیم اور ڈیانا بیگ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جنوبی افریقا کیخلاف تیسرے او ڈی آئی میں پاکستان کی طرف سے ایمان فاطمہ ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈیبیو کرنے والی 93 ویں کھلاڑی بن گئیں۔
ایمان فاطمہ اس سے قبل ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان ویمنز کی جانب سے ڈیبیو کر چکی ہیں، پاکستانی ٹیم کی بیٹر سدرہ امین نے ایمان فاطمہ کو ڈیبیو کیپ دی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 5 اکتوبر کو پھر آمنے سامنے ہوں گے
لڑکوں کے بعد اب پاکستان اور بھارت کی لڑکیاں کرکٹ کے میدان میں آمنے سامنے ہوں گی۔
پانچ اکتوبرکو یہ مقابلہ کولمبو میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں ہوگا جس کے لیے قومی ویمنز ٹیم کل سری لنکا روانہ ہوگی۔
آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کا میلہ تیس ستمبر سے سج رہا ہے جس کی تیاریوں کیلئے ان دنوں پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقہ ویمنز سے لاہور میں سیریز کھیلنے میں مصروف ہے۔
سیریز کے دونوں میچز جنوبی افریقہ ویمنز جیت چکی ہے۔ اس سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جارہا ہے، منگل کو پاکستانی ٹیم سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیم بھارت کی اڑان بھرے گی۔
پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم کے تمام میچز سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہوں گے۔ پاکستانی ٹیم دو اکتوبر کو پہلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔
پاکستان ویمنز ورلڈ کپ میں دوسرا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 5 اکتوبرکو کھیلیں گی۔ آٹھ اکتوبر کو آسٹریلیا اورپندرہ اکتوبرکوانگلینڈ سے مقابلہ شیڈول ہے۔
پانچویں میچ میں پاکستان ویمنز اور نیوزی لینڈ ویمنز 18 اکتوبر کو مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان ویمنز ایونٹ میں اپنا چھٹا میچ 21 اکتوبر کو ساؤتھ افریقا کے خلاف کھیلے گی جبکہ آخری میچ 24 اکتوبر کو سری لنکا سے رکھا گیا ہے۔