گیس صارفین کے لیے بڑی خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
ویب ڈیسک : صوبائی دارالحکومت میں گیس صارفین کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے نئے آر ایل این جی گیس کنکشنز کا اجرا دوبارہ شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کمپنی نے درخواستوں کی وصولی کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا ہے اور شہری اب اپنی درخواستیں آن لائن یا دفاتر میں جمع کروا سکتے ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نارمل کنکشن کی فیس 23 ہزار 500 روپے جب کہ ارجنٹ کنکشن کے لیے 25 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ گیس کنکشنز پہلے آئے پہلے پائیے کی بنیاد پر دیے جائیں گے، تاہم ترجیح ارجنٹ فیس والے درخواست گزاروں کو دی جائے گی۔
مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار
ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق نئے آر ایل این جی کنکشنز کے لیے سروے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے، تاہم پرانی درخواستوں کو ختم نہیں کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ زیرِ التوا پرانی درخواستوں کی تعداد 30 لاکھ سے زائد ہے۔
گیس کنکشن صرف ان علاقوں میں فراہم کیا جائے گا جہاں پہلے سے پائپ لائن موجود ہے۔ کمپنی کے مطابق درخواستوں کی وصولی کے پہلے ہی روز ہزاروں شہریوں نے آن لائن درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔
ایف آئی اے کراچی زون کی کارروائی ؛حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزم گرفتار
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بیرون ملک پاکستانیوں کو عزت و بہترین سہولیات فراہم کرنا اولین ذمہ داری ہے، اسحاق ڈار
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2025ء)ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے نیویارک قونصلیٹ میں قونصلر سروسز ایریا کا افتتاح کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان قونصلیٹ جنرل نیویارک کی تاریخی عمارت 1948 میں قائم ہوئی تھی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو عزت و بہترین سہولیات فراہم کرنا اولین ذمہ داری ہے، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا گیا، بیرون ملک سے ویڈیو لنک کے ذریعے گواہی ریکارڈ کرنے کی سہولت متعارف کرائی ہے۔ مقدمات کی ای فائلنگ، ٹیکسیشن و بینکنگ میں سہولت دی گئی۔ اسحاق ڈارنے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کے لیے یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالجز میں کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
ترجمان کے مطابق پنجاب اور بلوچستان میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سہولت دفاتر قائم کئے گئے ہیں۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ ایئرپورٹس پر گرین چینل سہولت بحال کر دی گئی، 126 ممالک کے لیے ویزا پرائر ٹو ارائیول کیٹیگری متعارف کرائی گئی۔
ترجمان کے مطابق ڈپٹی وزیراعظم نے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی اور ٹیم کی کاوشوں کو سراہا،نیویارک قونصلیٹ میں 24 گھنٹے ایمرجنسی ہیلپ لائن کا آغاز کر دیا گیا، پنجاب لینڈ ریکارڈ کِیوسک کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق قونصلیٹ کا نیا ویب پورٹل لانچ کر دیا گیا، کمیونٹی کو مزید سہولت ملے گی۔نادرا ڈیسک اور آن لائن پاور آف اٹارنی کی سہولت قونصلیٹ میں دستیاب ہے۔ قونصلیٹ میں آن لائن اپوائنٹمنٹ سسٹم کا آغاز کر دیا گیا، باقاعدہ ای کچہریاں اور کمیونٹی ٹاؤن ہالز کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے،ثقافتی اور اقتصادی روابط کے فروغ کے لیے قونصلیٹ سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔