گندگی و مچھروں کی بہتات سے ڈینگی و ملیریاپھیل رہاہے،ریحان راجپوت
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی حلقہ پی ایس 63 لطیف آباد ریحان راجپوت نے کہا ہے کہ حیدرآباد بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد اور ضلع انتظامیہ کی غفلت کے باعث ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا شہر کے نجی وسرکاری اسپتال مریضوں سے بھر گئے، ڈینگی کے نتیجے میں اموات کا سلسلہ تاحال جاری ہے لیکن اس کے سدباب کیلیے کوئی عملی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں، اس حوالے سے اخبارات اور میڈیا کے ذریعے سے آگاہ کیا جا رہا ہے لیکن ہٹ دھرمی اور نا اہلی کی بے انتہا ہوتی ہے نا اہل انتظامیہ مئیر اور یو سی چیئرمین اور کونسلر بھی صرف کرپشن میں مصروف عمل ہے جبکہ اس دفعہ بلدیاتی نمائندوں کا کام صرف فوٹو سیشن تک محدود ہے، انہوںنے کہاکہ حیدرآباد شہر بھر میں یو سی سطح پر انسداد مچھر اسپرے کا سلسلہ ابھی تک شروع نا ہوسکا، شہریوں کو ڈینگی اور ملیریا جیسے قاتل مچھروں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا، اس حوالے سے اعلی حکام فوری نوٹس لیں اور حیدراباد ضلع بھر میں جلد از جلد انسداد مچھر مار اسپرے شروع کیا جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان‘ ترکیے اورآذربائیجان 3 ملک ہیں لیکن ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں‘ وزیر اعظم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251109-08-31
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے پاکستان کے عوام کی طرف سے آذربائیجان کے عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکیے اور آذربائیجان 3 ملک ہیں، مگر دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور تینوں برادر ممالک نے متعدد بار اپنی دوستی اور یکجہتی کا ثبوت دیا ہے۔وزیر اعظم نے معرکہ حق کی کامیابی کے جشن میں آذربائیجان کے دستے کی شرکت کو اہم قرار دیا اور تقریب میں علامہ اقبال کا شعر پڑھ کر آزادی کے لیے جدوجہد، عزم اور حوصلے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کی بہادر افواج نے بلند حوصلے سے کامیابی حاصل کی اور پاکستان نے ہمیشہ آذربائیجان کے منصفانہ موقف کا بھرپور ساتھ دیا۔وزیراعظم نے بھارتی جارحیت کے دوران پاکستان کی افواج کی بہادری اور دشمن کے 7 جنگی طیارے مار گرانے کی کامیابیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ معرکہ حق میں دنیا نے پاکستان کی جنگی صلاحیتیں دیکھیں۔انہوں نے مستقبل کے لیے مشترکہ تعاون اور علاقے میں امن کی اہمیت پر زور دیا اور ترکیے اور قطر کے کردار کا بھی اعتراف کیا۔وزیراعظم نے آذربائیجان اور آرمینیا کے امن معاہدے میں صدر ٹرمپ اور غزہ امن معاہدے میں تمام ممالک کی ذمے داری کو سراہا اور صدر ایردوان کی ترکیے کو ترقی یافتہ ملک بنانے کی کاوشوں کو قابل ستائش قرار دیا۔