اسلام آباد : پرائیویٹ اسکیم کے تحت عازمین حج کی درخواستوں کی وصولی سست روی کا شکار ہونے سے مقدس فریضہ کی ادائیگی میں رہ جانے کا خدشہ بڑھ گیا۔

وزارت مذہبی امور نے سست بکنگ پر تشویش کا اظہار کر دیا۔ ، سات روز میں صرف 1800 حج درخواستیں جمع ہو سکیں، وزارت مذہبی امور کی حج بکنگ فوری تیز کرنے کی پرائیویٹ آپریٹرز کو تحریری ہدایت کردی

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ آپریٹرز کو 19 ستمبر کو حج بکنگ کی اجازت دی گئی تھی۔ پالیسی کے تحت پرائیویٹ حج کی بکنگ کی آخری تاریخ 17 اکتوبر ہے۔عازمین حج کی مکمل فہرست 22 اکتوبر تک فراہم کرنا لازم ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

پاکستان اور سعودی عرب نے حج 2026 ء کے معاہدے پر دستخط کردیے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251110-01-12

 

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور سعودی عرب نے حج 2026 کے معاہدے پر باضابطہ طور پر دستخط کر دیے، رپورٹ کے مطابق سعودی نائب وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح بن سلیمان مشاط اور پاکستان کی وزارتِ مذہبی امور کے سیکرٹری ڈاکٹر سید عطاالرحمن نے ہفتے کو جدہ میں معاہدے پر دستخط کیے۔ حج اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ایک ہے، جو ہر سال دنیا  بھر کے لاکھوں مسلمان ادا کرتے ہیں، پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے سب سے بڑے حج کوٹے میں سے ایک ملتا ہے۔ ڈاکٹر سید عطاالرحمن نے اللہ کے مہمانوں کی میزبانی اور سہولتوں کی فراہمی میں سعودی حکومت کی شاندار کاوشوں پر اظہارِ تشکر کیا۔ انہوں نے کہا گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی پاکستانی حجاج کو اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔سیکرٹری مذہبی امور نے مزید کہا کہ ان کی وزارت سرکاری اور نجی دونوں حج اسکیموں کے انتظامات سعودی حکومت کی ہدایات کے مطابق بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل کرنے کے لیے پْرعزم ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • سعودی حکومت کا حج کے دوران جدید ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ 
  • حج سیزن میں ادویات اور خون کے نمونوں کی ترسیل کیلئے ڈرونز کے استعمال کا فیصلہ
  • پیٹرولیم شعبے کا کسٹمز ڈیوٹی کی وصولی میں سب سے بڑا حصہ
  • چین نے امریکی بحری جہازوں پر بندرگاہی فیس کی وصولی عارضی طور پر معطل کر دی
  • پاکستان اور سعودی عرب نے حج 2026 ء کے معاہدے پر دستخط کردیے
  • این سی سی آئی اے افسران کا غیرقانونی کال سینٹر سے 15 کروڑ بھتہ وصولی کا انکشاف، ایف آئی اے
  • سعودیہ اور پاکستان کے درمیان حج 2026 کیلئے انتظامات اور سہولیات سے متعلق معاہدہ طے پاگیا
  • سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026کے انتظامات پر معاہدہ
  • سعودی حکومت کا انوکھا فیصلہ، بیمار افراد کیلئے حج کرنا ممنوع قرار
  • بھارت میں فرقہ وارانہ فسادات کی لہر تیز