گوگل نے پاکستان میں اے آئی پلس پلان لانچ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گوگل نے پاکستان میں گوگل اے آئی پلس (Google AI Plus) پلان کے اجرا کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اس کا نیا سبسکرپشن پیکج گوگل اے آئی پلس پاکستان سمیت مزید 40 ممالک میں لانچ کر دیا گیا ہے۔ یہ پلان رواں ماہ انڈونیشیا میں سب سے پہلے متعارف ہوا تھا، جہاں اسے مثبت ردعمل ملا۔ کمپنی کے مطابق اس اقدام کا مقصد صارفین کو جدید اے آئی ٹولز تک مناسب قیمت پر رسائی دینا ہے تاکہ ان کی پیداواری اور تخلیقی صلاحیتوں کو بہتر بنایا جا سکے۔
پاکستان میں گوگل کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان قریشی نے کہا کہ ملک کا ڈیجیٹل منظرنامہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور پاکستانی صارفین اے آئی ٹیکنالوجی کو جوش و خروش کے ساتھ اپنا رہے ہیں۔ ان کے مطابق گوگل اے آئی پلس کی بدولت یہ جدید ٹولز مزید افراد کے لیے دستیاب ہوں گے، جو پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
اس پلان میں جیمینی ایپ میں امیج جنریشن اور ایڈیٹنگ کی زیادہ سہولت، جیمینی 2.
گوگل کے مطابق یہ پیکج پاکستان میں آج سے صرف 1,400 روپے ماہانہ پر دستیاب ہے، جبکہ پہلی بار سبسکرائب کرنے والوں کو ابتدائی چھ ماہ کے لیے 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔
یاد رہے کہ جولائی میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے گوگل کے ریجنل اے آئی ڈیولپر ایکو سسٹم اور کمیونٹیز ٹیم سے ملاقات کی تھی، جہاں پاکستان میں تعلیم اور ورک فورس کے لیے اے آئی ٹریننگ کے فروغ پر زور دیا گیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان میں کے مطابق اے آئی کے لیے
پڑھیں:
موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
اسلام آباد: موبائل انٹرنیٹ پیکجز مہنگے ہونے سے ملک بھر کے لاکھوں موبائل صارفین کو اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق مختلف موبائل کمپنیوں کے متعدد کال، ہائبرڈ اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق مختلف موبائل آپریٹرز کے 15 مقبول ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 15 روزہ پیکجز اب 300 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔
اسی طرح ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز کی قیمت میں 130 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ تین روزہ پیکجز 21 روپے، دو روزہ پیکجز 20 روپے اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز 5 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے تمام نئی ٹیرف تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں، جہاں مختلف موبائل کمپنیوں کے کال اور انٹرنیٹ پیکجز، ان کی مدت، قیمت اور دستیاب سہولیات کا بآسانی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کو مختلف موبائل کمپنیوں کے پیکجز سے متعلق درست اور مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کی قیمتوں میں اضافے سے طلبہ، فری لانسرز، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور روزمرہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔