Jasarat News:
2025-11-09@00:21:09 GMT

فخر زمان ہیلمٹ پر گیند لگنے کے باوجود صحت مند قرار پائے

اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT

فخر زمان ہیلمٹ پر گیند لگنے کے باوجود صحت مند قرار پائے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران پاکستانی اوپنر فخر زمان کو ایک ناخوشگوار لمحے کا سامنا کرنا پڑا، جب فاسٹ بولر دشمناتھا چمیرا کی تیز گیند ان کے ہیلمٹ پر لگی۔

واقعے کے فوراً بعد گراؤنڈ میں موجود میڈیکل ٹیم نے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ اس کے باوجود فخر زمان نے بیٹنگ جاری رکھی اور 19 گیندوں پر 17 رنز بنائے۔

میچ کے بعد ٹیم مینجمنٹ اور میڈیکل ٹیم کی جانب سے فخر زمان کی حالت کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ ان کی مکمل نگرانی کی گئی تاکہ کسی بھی قسم کی پیچیدگی یا چوٹ کے اثرات سامنے نہ آئیں۔ ذرائع کے مطابق فخر زمان نے سر میں کسی قسم کی تکلیف یا چکر آنے کی شکایت نہیں کی، جس پر انہیں باضابطہ طور پر فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے ضوابط کے مطابق، اگر کسی کھلاڑی کو سر یا ہیلمٹ پر گیند لگے تو کم از کم 18 سے 20 گھنٹے تک اسے میڈیکل عملے کی زیر نگرانی رکھا جاتا ہے۔ اسی کے پیش نظر دبئی میں آج رات دوبارہ فخر زمان کا تفصیلی معائنہ کیا جائے گا تاکہ ان کی مکمل صحت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل رپورٹ حوصلہ افزا ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ فخر زمان جمعرات کو بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول میچ میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ ٹیم انتظامیہ اور مداحوں نے بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ یہ نوجوان بلے باز محفوظ ہیں اور ایشیا کپ میں اپنی ٹیم کے لیے بھرپور کارکردگی دکھا سکیں گے۔

ویب ڈیسک شیخ یاسین.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ڈی پورٹ کے باوجود برطانیہ آنے والا ایرانی دوسری مرتبہ ملک بدر

ون اِن، ون آﺅٹ پالیسی کے تحت ڈی پورٹ ہونے کے باوجود برطانیہ واپس آنیوالے تارکین وطن کو دوسری مرتبہ ملک بدر کردیا گیا۔

ایرانی شخص کو برطانیہ میں چھپے دو ہفتے سے زائد قیام گزر چکا تھا ہوم آفس کی طرف سے اسے فرانس واپس بجھوا دیا گیا ہے۔

وہ 6 اگست کو برطانیہ میں داخل ہوا‘ چونکہ برطانیہ اور فرانس کے مابین تارکین وطن کے تبادلے کا معاہدہ طے پاچکا تھا اس لیے اسے گرفتاری کے بعد 19ستمبر کو ایک طے شدہ پرواز کے ذریعے برطانیہ سے نکال دیا گیا۔

اس نے پیرس میں ایک تارکین وطن کی قیام گاہ میں پناہ لی مگر وہ وہاں سے نکل گیا اور شمالی فرانس کے ساحل پر پہنچ جہاں 18 اکتوبر کو 368 دیگر لوگوں کیساتھ دوبارہ برطانیہ پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔

فلیگ شپ اسکیم کے تحت اسے دوبارہ ملک بدری کا سامنا کرنا پڑا‘ سیکرٹری داخلہ شبانہ محمود کا کہنا ہے کہ برطانیہ اور فرانس معاہدے کے تحت اب برطانیہ آنے کیلئے جو وسائل استعمال کرتا ہے وہ اپنا پیسہ اور وقت ضائع کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کو حراست میں لے لیا جائیگا اور انہیں اس معاہدے کے تحت واپس جانا ہوگا‘ اگر غیر قانونی تارکین وطن برطانیہ سے جانیکی کوشش کرتے ہیں تو انہیں بھیج دیا جائیگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے جو اقدامات کرنا پڑے ضرورت کرینگے‘ اب تک اس معاہدہ کے تحت 94 افراد کو برطانیہ سے نکالا جاچکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • محراب پور، کرنٹ لگنے سے طالبہ جاں بحق، ٹریفک حادثے میں 4افراد زخمی
  • ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر سانگھڑ کے تحت ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
  • لانڈھی، ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگنے والی آگ بے قابو، کئی گھنٹوں بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا
  • ہیڈ کوچ طاہر زمان کا ہاکی ٹیم کے ہمراہ بنگلہ دیش جانے سے انکار
  • پاکستان ہاکی فیڈریشن اور ہیڈ کوچ طاہر زمان میں اختلافات
  • عدالتی فیصلے کے باوجود رکن اسمبلی اسد سکندر نے زمین پر قبضہ کرلیا، عمیر ڈھیڈی
  • پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا حکومت پنجاب میڈیکل کالجز میں اعلان کردہ داخلہ پالیسی کا نوٹس لینےکامطالبہ
  • ڈی پورٹ کے باوجود برطانیہ آنے والا ایرانی دوسری مرتبہ ملک بدر
  • ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان کا فاتحانہ آغاز، کویت کو شکست
  • سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی