WE News:
2026-07-24@14:35:01 GMT

گوگل نے پاکستان میں اے آئی پلس پلان متعارف کرا دیا

اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT

گوگل نے پاکستان میں اے آئی پلس پلان متعارف کرا دیا

عالمی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں اپنا نیا ’اے آئی پلس پلان‘ متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت صارفین کو جدید ترین مصنوعی ذہانت کے ٹولز تک نسبتاً کم قیمت پر وسیع رسائی حاصل ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل نے جیمنی 2.5 فلیش امیج اے آئی متعارف کرا دیا، خصوصیات کیا ہیں؟

گوگل کے مطابق یہ پلان پیداواریت اور تخلیقی صلاحیت بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں جیمینائی ایپ پر امیج جنریشن اور ایڈیٹنگ کی زیادہ سہولتیں، گوگل کے طاقتور ترین اے آئی ماڈل ’جیمینائی 2.

5 پرو‘ تک بہتر رسائی اور جی میل، ڈاکس اور شیٹس کے ساتھ جیمینائی کا انضمام شامل ہے۔

اس کے علاوہ صارفین کو ’ویو 3 فاسٹ‘ ویڈیو جنریشن ماڈل، ’وسک‘ اور ’فلو‘ تک رسائی بھی حاصل ہو گی، جبکہ گوگل فوٹوز، ڈرائیو اور جی میل کے لیے 200 جی بی اسٹوریج دی جائے گی۔ کمپنی نے بتایا کہ اس سبسکرپشن کے تحت ایک اکاؤنٹ کو 5 فیملی ممبرز کے ساتھ شیئر بھی کیا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سرچ کے میدان میں نئی پیش رفت، گوگل نے پاکستان میں ’اے آئی‘ موڈ متعارف کرا دیا

گوگل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان قریشی نے کہا کہ ’پاکستان کا ڈیجیٹل منظرنامہ تیزی سے ترقی کررہا ہے اور پاکستانیوں نے اے آئی ٹولز کو اپنانے میں شاندار تخلیقی صلاحیت دکھائی ہے، اب اے آئی پلس کے ذریعے ہم یہ سہولت زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچا رہے ہیں۔‘

یہ پلان آج سے پاکستان میں دستیاب ہے، جس کی ماہانہ فیس ایک ہزار 400 روپے رکھی گئی ہے۔ نئے صارفین کو ابتدائی 6 ماہ کے لیے 50 فیصد رعایت بھی دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news امیج جنریشن جی میل جیمینی ڈاکس گوگل اے آئی پلس گوگل شیٹس گوگل فوڈز ویڈیو جنریشن ویو 3 فاسٹ

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جی میل ڈاکس گوگل شیٹس ویڈیو جنریشن ویو 3 فاسٹ متعارف کرا دیا پاکستان میں گوگل نے اے آئی کے لیے

پڑھیں:

فرانس میں جنگلاتی آگ نے 43 ہزار افراد کو انخلا پر مجبور کردیا

جنوب مغربی فرانس میں جنگلاتی آگ کے پھیلنے کے باعث 43,000 سے زائد رہائشیوں اور سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آرکاچون بے اور جزیرہ نما کیپ فیرٹ کے قریب سب سے بڑی آگ نے 8,700 ایکڑسے زیادہ رقبے کو جلا دیا ہے۔

رات بھر آگ لگنے کے بعد حکام نے پورے جزیرہ نما کیپ فیرٹ کو خالی کرنے کا حکم دیا۔

مقامی حکام کے مطابق ہمسایہ خطوں میں بسکاروس کے قریب ایک علیحدہ جنگلاتی آگ نے 2,500 ایکڑ سے زیادہ رقبہ کو جلا دیا ہے جس سے 23,000 سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے جن میں رہائشی، کیمپرز اور چھٹیاں منانے آئے سیاح شامل ہیں۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے امریکی سوشل میڈیا کمپنی ایکس پر کہا کہ فرانس نے یورپی یونین کے شہری تحفظ کے طریقہ کار کو فعال کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • Google سیلفی ویڈیو فیچر، اکاؤنٹ سائن اِن مزید محفوظ بنانے کا نیا طریقہ
  • 20 سے 29 سال کی خواتین میں ٹائپ 2 ذیابیطس کے کیسز میں تشویشناک اضافہ
  • فرانس میں جنگلاتی آگ نے 43 ہزار افراد کو انخلا پر مجبور کردیا
  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
  • گوگل کا نیا سیکیورٹی فیچر، کیا اب پاس ورڈ کی ضرورت ہی نہیں رہے گی؟
  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس