بجلی کے ٹیرف میں 1 روپے 16 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست نیپرا میں جمع
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
وفاقی حکومت نے یکم جولائی سے بجلی کے نئے یکساں ٹیرف کے لیے درخواست نیپرا کو جمع کرا دی ہے، جس میں ملک بھر کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 16 پیسے فی یونٹ تک کمی کی درخواست کی گئی ہے۔
لائف لائن صارفین کے سوا باقی تمام صارفین کے لیے بجلی کے ٹیرف میں کمی کی درخواست کی گئی ہے جبکہ بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کے ٹیرف میں 1 روپے 15 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے ماہانہ 1 سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 1 روپے 15 پیسے کمی سے 10روپے 54 پیسے مقرر کرنے، 101 تا 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 1 روپے 15 پیسے کمی سے 13 روپے 1 پیسہ فی یونٹ مقرر کرنے، ماہانہ 1 تا 100 یونٹ نان پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 1 روپے 15 پیسے کمی سے 22 روپے 44 پیسے مقرر کرنے، نان پروٹیکٹڈ صارفین کے 200 تک استعمال پر فی یونٹ 1 روپے 16 پیسے کمی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
نان پروٹیکٹڈ صارفین کے 200 تک استعمال پر فی یونٹ 28 روپے 91 پیسے ٹیرف مقرر کرنے، ماہانہ 300 یونٹس سمیت تمام گھریلو سلیب کے لیے فی یونٹ بجلی ٹیرف 1 روپے 16 پیسے کم کر نے، کمرشل صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 1 روپے 15 پیسے کم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
الیکٹریکل وہیکلز اسٹیشنز کا ٹیرف 23 روپے 57 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے، جنرل سروسز کے لیے فی یونٹ بجلی کا ٹیرف 1 روپے 16 پیسے فی یونٹ کم کرنے اور جنرل سروسز کے لیے فی یونٹ بجلی کا نرخ 42 روپے 48 پیسے مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی درخواست کی گئی ہے ٹیرف 1 روپے 15 پیسے کمی کی درخواست کے لیے فی یونٹ کا ٹیرف 1 روپے پیسے فی یونٹ روپے 16 پیسے صارفین کے ٹیرف میں پیسے کمی بجلی کے
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔