ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی ماڈل اور اداکارہ ہمانشی کھرانہ نے انڈیا کے کے مشہور ریئلٹی شو ‘بگ باس’ کو آسیب زدہ قرار دے دیا ہے، یہ بیان انہوں نے بگ باس سے شہرت پانے والی شیفالی جاریوالا کی 42 سال کی عمر میں وفات پانجانے کے بعد دیا۔

انہوں نے شیفالی جارِیوالا کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایکس ہینڈل پر لکھا کہ مجھے لگتا ہے کہ بگ باس آسیب زدہ ہے۔

ان کے اس بیان کی بہت سارے دوسرے لوگوں نے تائید کی ہے اور کہا ہے کہ اس شو میں حصہ لینے والے 6 دوسرے لوگ ایسے ہیں جو نوجوانی میں جان سے گئے۔

سیدارتھ شُکلا
جاریوالا اور خرانہ کے ‘بگ باس 13’ کے شریک مقابل اور اس سیزن کے فاتح سیدارتھ شُکلا بھی دل کا دورہ پڑنے سے 2021 میں 40 سال کی عمر میں وفات پا گئے تھے۔

پراتیوشا بنرجی
ہندوستانی ٹی وی ستارہ اور ‘بگ باس 7’ کی شہرت یافتہ پراتیوشا بنرجی نے 2016 میں خودکشی کر لیں، اس وقت ان کی عمر صرف 24 سال کی تھیں۔

سوامی اوم
روحانی رہنما سوامی اوم جو ‘بگ باس 10’ میں اپنے متنازعہ حرکات کی وجہ سے مشہور ہوئے، 2021 میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے چند ماہ بعد وفات پا گئے۔

سونالی فوگٹ
بی جے پی رہنما اور سوشل میڈیا شخصیت سونالی فوگٹ، جنہوں نے ‘بگ باس’ کے سیزن 14 میں حصہ لیا، بھی دل کا دورہ پڑنے سے 42 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

سوماداس چٹھنور
گلوکار سوماداس چٹھنور، جنہوں نے ‘بگ باس’ ملایلام میں حصہ لیا، 2021 میں کووڈ میں مبتلا ہونے کے بعد چل بسے۔

جے ایشری رمایہ
اداکارہ اور سابق ‘بگ باس’ کانٹیسٹنٹ جےایشری رمایہ نے 2020 میں خودکشی کر لی۔ ان کا جسم ایک بحالی مرکز میں لٹکا ہوا پایا گیا۔
مزیدپڑھیں:پاکستان کے کن شہروں کے سینکڑوں دیہات اب فور جی سروسز سے منسلک ہوں گے؟

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سال کی کی عمر

پڑھیں:

حیدرآباد: جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ چنا جماعت اسلامی کے رہنما مولانا دلشیر چنا کی وفات پر لواحقین سے تعزیت کے بعد دعا کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251117-08-36

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 الگ الگ آپریشنز، 23 خارجی دہشتگرد ہلاک
  • گلگت میں امن کانفرنس، شیعہ سنی علماء کی شرکت، امن، بھائی چارے پر زور
  • آریانا گرانڈے سے بدسلوکی کرنے والے شخص کو سزا مل گئی
  • شاہزیب خانزادہ کو ہراساں کرنے والا شخص کون ہے؟
  • مکہ مدینہ ہائی وے پر بس حادثے میں 42 بھارتی عمرہ زائرین جاں بحق
  • عرفان صدیقی کی وفات کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری
  • میرے دل میں نفرت کیلئے کوئی جگہ نہیں، طلحہ انجم کا بھارتی پرچم لہرانے پر تنقید کا جواب
  • مدینہ سے مکہ جانے والے بھارتی عمرہ زائرین کی بس ٹینکر سے ٹکرا گئی، ہلاکتوں کا خدشہ
  • جماعت اسلامی رہنمائوں کا سینئر صحافی راؤ افنان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت
  • حیدرآباد: جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ چنا جماعت اسلامی کے رہنما مولانا دلشیر چنا کی وفات پر لواحقین سے تعزیت کے بعد دعا کررہے ہیں