data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ 500 ارب کی بجلی چوری اور پیدوار کے مقابلےکھپت میں کمی توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں، اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے۔

اسلام آباد میں پاور اسمارٹ موبائل ایپ ’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے، اصلاحات کے عمل کو مزید تیز کرنا ہے، میٹر ریڈنگ سے متعلق بہت شکایات موصول ہورہی تھیں، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات اہم ترجیح تھی، آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات انتہائی اہم مرحلہ تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بجلی کے شعےمیں منتقل کیاگیا، توانائی کے شعبے میں بجلی چوری اہم مسئلہ ہے جسے حل کرنا ہے۔ شمسی توانائی کے فروغ سے بجلی کی کھپت میں کمی ہوئی، بجلی صارفین کے حقوق کا تحفظ کریں گے، پائیدار ترقی کے مراحل کے لیے مسائل کو حل کرنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وزیر توانائی نے بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے بے پناہ محنت کی اور پاکستانی سرمایہ کاروں سے بہت مشکل مذاکرات کیے، یہ ایک دشوار کن مرحلہ تھا، یہی وجہ ہے آج بجلی کی قیمتوں میں ساڑھے 4 روپے کمی ہوئی ہے، اسی طرح بینکوں سے بات کرکے سرکلر ڈیٹ کو حل کیا، یہ بذات خود ایک بہت بڑی کامیابی ہے، شرح سود کو کم کیا گیا، اور یہ مسئلہ خوش اسلوبی سے طے پایا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بجلی کی

پڑھیں:

232 سال بعد امریکا میں کرنسی قوانین میں تبدیلی پر عملدرآمد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکا میں 232 سال بعد ایک سینٹ کے سکے (پینی) کی تیاری بند کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی ٹریژری نے اعلان کیا کہ اب پینی کا مزید اجراء نہیں کیا جائے گا، جس کے نتیجے میں ریٹیلرز اور صارفین کو نقدی لین دین میں مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے کا مقصد مینوفیکچرنگ لاگت میں کمی اور اخراجات کی بچت بتایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسٹورز، پیٹرول پمپ اور فاسٹ فوڈ چینز اب صارفین سے درست تبدیلی لانے یا ڈیجیٹل ادائیگیوں پر انحصار کرنے پر مجبور ہیں۔ کئی بڑی کمپنیوں جیسے والمارٹ، ٹارگٹ اور کروگر نے بھی اس سلسلے میں صارفین کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ادائیگی کے لیے کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈ یا موبائل پیمنٹس استعمال کریں۔

پینی کے اجراء کی بندش کا مقصد چھوٹے سکے بنانے پر آنے والی لاگت کو کم کرنا اور موجودہ کرنسی سسٹم کو زیادہ موثر بنانا بتایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نادرا میں ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری
  • 232 سال بعد امریکا میں کرنسی قوانین میں تبدیلی پر عملدرآمد
  • چین میں حالیہ تعمیرشدہ 758 میٹر طویل پل اچانک زمین بوس
  • پاکستانی صارفین کیلئے ٹک ٹاک کے 3 نئے فیچرز متعارف
  • بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں، عبداللطیف نظامانی
  • چین نے کلین نیوکلیئر انرجی کے حصول میں امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا
  • یوکرین میں توانائی کا بحران‘ صدر زیلنسکی کے انٹرویو کے دوران بجلی بند
  • وزیراعظم پیکج:نیپرا کی جانب سے درخواست پر   سماعت آج  ہو گی
  • گیس اور بجلی کا ٹیرف بڑھانے کی کوشش صنعتی مخالف ہیں،فیصل معیز خان
  • سائٹ میں بجلی کاتارچوری کرتے وقت کرنٹ لگنے سے نوجوان چل بسا