وزیراعظم کا ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد میں پاور سمارٹ موبائل ایپ ’’ اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘‘ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، موبائل ایپ کا مقصد میٹر ریڈنگ کے نظام میں شفافیت اور اووربلنگ کا خاتمہ ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجراء باعث اطمینان ہے، یہ اقدام شہریوں کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ ادارہ جاتی اصلاحات کی جانب اہم سنگ میل ہے۔
انڈیا کی فلم لاہور میں چل گئی کیونکہ یہ فلم پنجابی زبان کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ بجلی میں بے پناہ اصلاحات کی گئیں لیکن ابھی اس سے بھی زیادہ سفر طے کرنا ہے، پورے پاکستان میں ڈسکوز بورڈز میں انقلابی تبدیلیاں کیں، ڈسکوز بورڈز میں میرٹ کی بنیاد پر تعیناتیاں کیں، اصلاحات کا عمل آگے بڑھانے کیلئے وزیر توانائی اور ان کی ٹیم کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میٹر ریڈنگ سے متعلق بہت شکایات موصول ہو رہی تھیں، کرپٹ مافیا کے خلاف مضبوطی کے ساتھ اقدامات کئے۔
قوتِ خرید 58 فیصد کم ہوگئی، سابق بینکر شبلی فراز کی سینئیربینکر وزیرخزانہ پر تنقید
وزیراعظم نے کہا کہ پچھلے دنوں ایک خدشہ تھا کہ بجلی کی بنیادی قیمتوں میں سالانہ ردوبدل کے موقع پر قیمتوں میں 50 سے 70 پیسے فی یونٹ اضافہ ہو سکتا ہے لیکن ہم نے یہ کوشش کی ہے کہ یہ اضافہ عوام تک نہ پہنچنے دیں، اس حوالے سے میں آج ملک بھر میں بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی آئی پی پیز کے ساتھ بیٹھ کر مثبت گفتگو کی جو بہت دشوار مرحلہ تھا، بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات اہم ترجیح تھی، انتھک محنت سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی کوششیں کامیاب ہوئیں۔
ایران نے نگراں کیمرے ہٹا دیئے
انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بجلی کے شعبے میں منتقل کیا گیا، توانائی کے شعبے میں بجلی چوری اہم مسئلہ ہے، سالانہ 500 ارب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے، ہمیں تیزی سے بجلی کی چوری کو روکنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شمسی توانائی بجلی حاصل کرنے کا سستا ذریعہ ہے، پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں برق رفتاری سے سولرائزیشن ہو رہی ہے، جس کی حوصلہ شکنی نہیں کروں گا، حکومتی اداروں میں جو بجلی پیدا ہوتی ہے اس کی کھپت کم ہے، ہمیں اس کا حل ڈھونڈنا ہے تاکہ پاکستان میں خوشحالی کا سفر تیزی سے طے ہو۔
مزید کروڑوں روپے کی بدعنوانیاں
وزیراعظم نے مزید کہا کہ اپنا میٹر اپنی ریڈنگ کا اصل فائدہ عام صارف کو ہے، یہ ریفارم ایک انقلابی ٹیکنالوجی ریفارم ہے، چاہوں گا ’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘ ایپ کو پشاور سے کراچی تک گھر گھر متعارف کرائیں، وزیر توانائی اس ایپ میں مزید جدت پیدا کریں، اپنا میٹر اپنی ریڈنگ ایپ کو 5 زبانوں میں متعارف کرایا گیا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اووربلنگ سب سے بڑا مسئلہ رہا، گزشتہ سال اوور بلنگ کی مد میں 110 ارب روپے عوام کو واپس کئے۔
مہرنگ کی حمایت کرنے کے بعد ایف آئی اے کی طلبی پر اختر مینگل رو پڑے
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے خاص ہدایات دیں کہ کنزیومر کیلئےآسانی اورشفافیت لانی ہے، وزیراعظم نے کہا تھا میٹرریڈر کا اختیار عام آدمی کے ہاتھ میں دو، میٹر ریڈر اگر ایک دن دیر سے ریڈنگ کرے تو عام آدمی کا بل 2 ہزار سے 8 ہزار تک پہنچ جاتا ہے، ٹیکنالوجی پر انحصار کر کے شفافیت کو یقینی بنانا مقصود تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اپنا میٹر اپنی ریڈنگ کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں نے کہا کہ میں بجلی کرنے کا بجلی کے بجلی کی
پڑھیں:
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔
مزید :