حیدرآباد:چند گھنٹوں کی بارش ،انتظامیہ غائب ،عوام پریشان
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)کرپشن اور بدانتظامی نے حیسکو کو تباہ کردیا،چند گھنٹوں کی بارش سے پورا نظام بیٹھ گیا،حیسکو چیف کے بڑے بڑے دعوئے، پہلی بارش سے 24گھنٹوں تک بجلی کا بریک ڈاؤن، ،افسران منہ چھپانے پر مجبور، ایس ڈی او صدر سب ڈویژن عوام کو دیکھ کر جوتیاں چھوڑ کر فرار ،ویڈیو وائرل،،پندرہ فیڈر تیسرے روز بھی بند،بیشتر علاقوں میں کئی کئی روز سے ٹرانسفارمر خراب،شدید گرمی میں شہری رل گئے، حیدرآباد اور دیگر علاقوں میں مظاہرے، ضلع مٹیاری میں چالیس گھنٹے سے فیڈر بند ہونے کے خلاف مسو بھرگڑی کے تاجروں کا احتجاج تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب مون سون کی پہلی بارش نے حیسکو کی کارکردگی کی پول کھول کئی علاقوں میں پندرہ تو کچھ علاقوں میں24گھنٹے بجلی کی طویل بندش رہی کہیں ٹرانسفارمر جل گئے تو کہیں گیارہ ہزار کے تار گر گئے حیسکو کے مطابق حیدرآباد کے 52 سمیت ریجن میں175فیڈرز بند ہوگئے شہری ایکسین، ایس ڈی او اور دی گئی ہیلپ لائن پر کالز کرتے رہے تیسرے روز بھی شہر کی پندرہ فیڈرز سے بجلی کی فراہمی بند تھی پکا قلعہ، جناح کالونی لطیف آباد، صدر کے مکینوں کا سخت احتجاج، ایس ڈی او صدر سب ڈویژن شاہ زیب میمن کی عوام کو دیکھ کر چپلیں چھوڑ کر بھاگنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی 28جون کو بھی حیسکو کے پندرہ عدد گیارہ کے وی کے فیڈرز سے بجلی کی بند ہونے کی شکایت جس میں جی ایم شاہ، اولڈ فضل گلزار، ٹنڈویوسف، کوہسار، الرحیم، پکا قلعہ، نیو اسلام آباد، ڈومن واہ، نیو ایچ ڈی اے، ودیگر شامل تھے بجلی کی بندش سے پینے کے پانی کی بھی قلت پیدا ہوگئی ہے صارفین نے وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری سمیت دیگر حکام سے فوری طور پر حیسکو میں جاری نااہلی اور کرپشن کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: علاقوں میں بجلی کی
پڑھیں:
حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن کو انڈسٹریز کی نماندگی کرنے پر اعزاز حاصل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251110-2-8
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کو حیدرآباد انڈسٹریز کی اصل نمائندگی کرنے پر ایک اور اعزاز حاصل ہوا۔ چیئرمین زبیر گھانگرا کو حکومتِ سندھ کے محکمہ انسانی حقوق کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیومن رائٹس کمیٹی حیدرآباد کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔محکمہ انسانی حقوق حکومتِ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن مورخہ 7 نومبر 2025ء کے مطابق، کمیٹی کی تشکیل انسانی حقوق کے فروغ اور خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے کی گئی ہے، جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کریں گے۔ کمیٹی میں ایس ایس پی، سپرنٹنڈنٹ جیل، ڈسٹرکٹ آفیسران برائے تعلیم، صحت، ویمن ڈویلپمنٹ اور سماجی بہبود سمیت مختلف محکموں کے نمائندگان شامل ہیں۔اس موقع پر چیئرمین سائٹ ایسوسی ایشن زبیر گھانگرا نے حکومت سندھ اور محکمہ انسانی حقوق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے حکومت سندھ کا صنعت و تجارت کے نمائندوں پر اعتماد نظر آتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کا تحفظ صرف سرکاری ذمہ داری نہیں بلکہ سماجی، اخلاقی اور شہری فریضہ بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے حیدرآباد میں مزدوروں کے فلاحی حقوق، خواتین کی سماجی بہتری، اور شہریوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے مثبت تجاویز اور عملی اقدامات کے لیے اپنی بھرپور خدمات پیش کریں گے۔