’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘ ایپ متعارف، پاکستان میں صارفین کو کیا فائدہ ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف نے پاور اسمارٹ ایپ کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔
وزارتِ پاورڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیچر صارفین کو مقررہ تاریخ پر میٹر کی تصویر لے کر ایپ پر اپلوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، اس کی بنیاد پر ان کا ماہانہ بل جاری کیا جائے گا۔
اس ایپ کا مقصد اوور بلنگ، ریڈنگ کی غلطیوں، ریڈنگ میں تاخیر جیسے مسائل کا حل فراہم کرنا ہے۔
کراچیملک بھر میں بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف شدید.
صارف مقررہ دن پر ریڈنگ فراہم کر دیں تو اس کے بعد میٹر ریڈر کی ریڈنگ کو ترجیح نہیں دی جائے گی۔
صارفین اپنے بل پر نظر رکھ سکیں گے بلکہ وہ ریڈنگ کے عمل کے نگہبان بھی ہوں گے، یہ نظام اُن صارفین کے لیے فائدہ مند ہے جو حکومتی سبسڈی کے مستحق ہیں جیسا کہ200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والےصارفین کا بل تقریباً 2 ہزار 330 روپے ہوتا ہے اور صرف ایک یونٹ کے اضافے پر سبسڈی ختم ہونے کے باعث بل8 ہزار 104روپے تک جا پہنچتا ہے۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ اگر صارف اور میٹر ریڈر دونوں ریڈنگ اپ لوڈ کریں تو کم ریڈنگ کو ترجیح دی جائے گی۔
ایپ کے ذریعے یقینی بنایا جائے گا کہ مستحقین بروقت ریڈنگ فراہم کر کے سبسڈی سے مستفید ہوتے رہیں، صرف صارف کی فراہم کردہ ریڈنگ ہی فیڈ کی جائے گی۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ "اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ" جیسے فیچرز بجلی کے نظام میں شفافیت پیدا کریں گے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بجلی کے صارفین پر اربوں کا اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ
شاہد سپرا:وفاق کاٹرانسمیشن سسٹم چارجزکی مدمیں بجلی کےصارفین پراربوں کااضافی بوجھ ڈالنےکافیصلہ، نیشنل گرڈکمپنی نےسسٹم چارجزکی مدمیں اضافےکی نیپرامیں درخواست دائرکردی۔
نیشنل گرڈکمپنی نے484ارب کےسسٹم چارجزوصول کرنےکیلئےدرخواست دائرکی، نیشنل گرڈکمپنی نے2022سے23کیلئے112ارب روپےکی درخواست دائرکی۔
2023سے 2024کیلئے163ارب روپےمانگ لئےگئے، سال 2024 سے 2025کیلئے 209ارب روپے مانگ لئےگئے۔
عمان کا شناختی کارڈ سے متعلق اہم فیصلہ
نیپراکی جانب سےمنظوری ملنےپرصارفین سےوصولی کی جاسکےگی، صارفین سےبجلی کےبلوں کی مدمیں 284ارب وصول کئےجائیں گے۔