ڈملوٹی پمپنگ اسٹیشن پر 24 گھنٹے بعد بحال بجلی ایک بار پھر چلی گئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی واٹر کارپوریشن کی تنصیبات پر بجلی کے بریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق ڈملوٹی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ڈملوٹی پمپنگ اسٹیشن پر 24 گھنٹے بعد بحال بجلی ایک بار پھر چلی گئی۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق ڈملوٹی پمپنگ اسٹیشن کی بندش سے ملیر کینٹ، کھوکرا پار اور میمن گوٹھ متاثر ہوں گے، جبکہ نارتھ ایسٹ کراچی اولڈ پمپ ہاؤس پر بجلی بحال ہوئی ہے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن بریک ڈاؤن کا 67 گھنٹے بعد بھی فالٹ درست نہیں کیا جا سکا، بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کے تھری پمپ ہاؤس کے 2 پمپ اب تک بند ہیں۔
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی میں تعطل زیر زمین کیبل فالٹ کے باعث آیا ہے: ترجمان کے الیکٹرک
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق ناظم آباد، نیو کراچی، لانڈھی اور کورنگی سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 67 گھنٹوں میں شہر کو اب تک 235 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن 26 جون کی رات 10 بجے ہوا۔
دریں اثناء اس حوالے سے کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ اسکیم 33 کی بڑے پمپنگ سپلائی این ای کے ٹو اور تھری اور واٹر بورڈ کے دیگر پمپنگ اسٹیشن پر بجلی سپلائی معمول کے مطابق ہے۔
کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں بجلی کی فراہمی میں تعطل زیرِ زمین کیبل فالٹ کے باعث پیش آیا، علاقے میں بارش کا پانی کھڑا ہونے کے باعث فالٹ کی درستگی میں تاخیر کا سامنا ہے، تاہم کام جاری ہے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی ٹیمیں واٹر بورڈ کی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پمپنگ اسٹیشن پر بجلی واٹر کارپوریشن کے الیکٹرک بریک ڈاؤن کے مطابق کے باعث
پڑھیں:
نوجوانوں کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس اور ٹیکسیاں بلا سود دینے کا فیصلہ
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ اس منصوبے سے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع میسر آئیں گے اور الیکٹرک ٹرانسپورٹ کے فروغ کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے میں بھی مدد ملے گی۔ اس اسکیم کے لیے اہلیت کیا ہو گی اس بارے میں تفصیلات آئندہ بجٹ اور پالیسی دستاویزات میں دیے جانے کی توقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب نے نوجوانوں کو آئندہ مالی سال میں الیکٹرک بائیکس اور ٹیکسیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ مالی سال میں 50 ہزار الیکٹرک بائیکس اور 5 ہزار الیکٹرک ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکٹرک بائیکس اور ای ٹیکسیوں کی بلاسود فراہمی کی تجویز کو آئندہ بجٹ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ ای ٹیکسی اسکیم کے تحت مستحق افراد کو آسان اقساط اور بلاسود فنانسنگ کی سہولت دی جائے گی، رجسٹریشن سمیت دیگر مراعات بھی دی جائیں گی۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ اس منصوبے سے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع میسر آئیں گے اور الیکٹرک ٹرانسپورٹ کے فروغ کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے میں بھی مدد ملے گی۔ اس اسکیم کے لیے اہلیت کیا ہو گی اس بارے میں تفصیلات آئندہ بجٹ اور پالیسی دستاویزات میں دیئے جانے کی توقع ہے۔