Daily Ausaf:
2025-07-06@17:08:13 GMT

کیا شیفالی جری والا کی موت کی پیشگوئی کردی گئی تھی؟

اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT

ممبئی (نیوز ڈیسک)کیا ایک نجومی نے شیفالی جری والا کی موت کی پیشگوئی کی تھی؟ اس حوالے سے ایک پرانے ویڈیو کلپ نے مداحوں کو چونکا دیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ شیفالی جری والا کی اچانک موت کے بعد ایک پرانا پوڈکاسٹ کلپ دوبارہ منظرِ عام پر آیا ہے، جس میں ان کی موت سے متعلق ایک خوفناک پیشگوئی کی گئی تھی۔

یہ کلپ اگست 2024ء کے Abra Ka Dabra Show کا ہے، جس میں میزبان پارس چھابڑا شیفالی جری والا کے زائچے (birth chart) کا تجزیہ کر رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ چاند، عطارد (Mercury) اور کیتو کی آٹھویں گھر میں موجودگی اچانک نقصانات، پوشیدہ سچائیوں اور حتیٰ کہ ناگہانی موت کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Pune News Age (@punenewsage)


پارس نے خاص طور پر چاند اور کیتو کے امتزاج کو ایک نیک شگون قرار نہیں دیا اور کہا کہ یہ ذہنی دباؤ اور اعصابی نظام کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے۔

اسی پوڈکاسٹ میں شیفالی جری والا نے انکشاف کیا تھا کہ وہ بچپن میں مرگی (epilepsy) کا شکار تھیں، لیکن گزشتہ 20 سال سے صحت مند زندگی گزار رہی تھیں، جس کا کریڈٹ انہوں نے یوگا، مراقبہ اور نظم و ضبط کو دیا۔

27 جون 2025ء کو 42 سالہ شیفالی جری والا ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر اچانک بے ہوش ہو کر گر گئی تھیں اور اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئی تھیں، ڈاکٹروں نے اسپتال پہنچنے پر ان کی موت کی تصدیق کردی تھی۔

ابتدائی اطلاعات میں ہارٹ اٹیک کو وجہ قرار دیا گیا، مگر ان کے ذاتی معالج نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں کبھی دل کا مرض لاحق نہیں رہا اور نہ ہی وہ کسی کارڈیک دوا پر تھیں، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شیفالی جری والا گزشتہ 5 سے 6 سال سے اینٹی ایجنگ ٹریٹمنٹس لے رہی تھیں۔

تحقیقات کے مطابق شیفالی جری والا خالی پیٹ اینٹی ایجنگ انجیکشنز استعمال کیا کرتی تھیں، اپنی موت والے دن بھی انہوں نے دوپہر کے وقت انجیکشن لیا تھا، جس کے بعد انہیں کپکپی محسوس ہوئی اور وہ بے ہوش ہو گئیں، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر جان نہ بچائی جا سکی۔

واضح رہے کہ شیفالی جری والا نے 2002ء میں مشہور گانے کانٹا لگا سے شہرت حاصل کی اور بعد ازاں بگ باس 13 سمیت کئی شوز میں جلوہ گر ہوئیں۔
مزیدپڑھیں:خدارا 200 یونٹ والی بدمعاشی ختم کریں: نعمان اعجاز

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: شیفالی جری والا انہوں نے گئی تھی موت کی کی موت

پڑھیں:

نانگا پربت پر ہلاک ہونے والی غیر ملکی خاتون کوہ پیما کی تلاش کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سرچ آپریشن

چیک ریپبلک سے تعلق رکھنے والی  46 سالہ خاتون کوہ پیما kolouchava Klara نانگا پربت سر کرنے والی سات رکنی ٹیم کا حصہ تھیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیامر نظام الدین کے مطابق غیر ملکی خاتون کوہ پیما کیمپ ون اور کیمپ ٹو کے درمیان اونچائی سے گری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت پر حادثے کا شکار ہونے والی غیر ملکی خاتون کوہ پیما کی لاش کی تلاش کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ دیامر انتظایہ کے مطابق لوکیشن ٹریس ہونے کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاش کو تلاش کیا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے نانگا پربت پر مہم جوئی کے دوران غیر ملکی خاتون کوہ پیما کھائی میں گر کر ہلاک ہو گئی تھیں۔ چیک ریپبلک سے تعلق رکھنے والی  46 سالہ خاتون کوہ پیما kolouchava Klara نانگا پربت سر کرنے والی سات رکنی ٹیم کا حصہ تھیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیامر نظام الدین کے مطابق غیر ملکی خاتون کوہ پیما کیمپ ون اور کیمپ ٹو کے درمیان اونچائی سے گری ہے۔ نظام الدین نے مزید بتایا تھا کہ جس جگہ خاتون کوہ پیما گری ہے اس جگہ کی لوکیشن ٹریس کی جائے گی اور پھر طے کیا جائے گا کہ تلاش کا کام کیسے شروع کرنا ہے۔ ایڈیشنل ڈی سی کے مطابق جو لوگ خاتون کوہ پیما کیساتھ تھے انہوں نے بیس کیمپ آ کر بتایا کہ خاتون کی ہلاکت ہوئی ہے۔ ایڈیشنل کمشنر نے بتایا کہ بیس کیمپ سے رابطے میں پہلے مشکلات پیش آرہی تھی تو ابتدائی اطلاعات ایسی تھیں کہ آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے خاتون ہلاک ہوئی ہے تا ہم بعد میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ وہ کھائی میں گری جس سے ان کی موت واقع ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بارشوں کی پیشگوئی کے پیشِ نظر ہنگامی اقدامات کیے ہیں: بلال یاسین
  • سیف علی خان کو شاہی وراثت میں بڑا دھچکا، 15,000 کروڑ کی جائیداد “دشمن پراپرٹی” قرار
  • پاکستان کو چین سے ہماری براہ راست معلومات مل رہی تھیں، بھارتی نائب آرمی چیف
  • لیاری میں گرنے والی عمارت رات سے جھول رہی تھی، آوازیں بھی آرہی تھیں
  • شیفالی جریوالا کی ’اچانک موت‘ کی پیشگوئی سچ ثابت؟ پارس چھابڑا کا پرانا کلپ وائرل
  • نانگا پربت پر ہلاک ہونے والی غیر ملکی خاتون کوہ پیما کی تلاش کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سرچ آپریشن
  • شیفالی کی موت کے بعد شوہر بالآخر بول پڑے، پہلی پوسٹ میں جذباتی ہوگئے
  • نانگا پربت پر چیک ری پبلک کی خاتون کوہ پیما آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے جاں بحق
  • تنہائی کا کرب