Daily Mumtaz:
2025-11-19@01:23:52 GMT

نیول چیف کا فضائیہ کے ساتھ مشترکہ مشقوں کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے پاک فضائیہ کے ساتھ مسلسل و مربوط مشترکہ آپریشنل مشقوں کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشنل تیاری جدید جنگ میں فتح کی بنیاد ہے اور ایئر چیف نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے پی اے ایف ایئروار کالج انسٹی ٹیوٹ کراچی کا دورہ کیا جہاں کورس کے شرکا سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ادارے کا عسکری قیادت تیار کرنے میں اہم کردار ہے۔
ایڈمرل نوید اشرف نے مشرقی محاذ پر حالیہ پیش رفت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسلسل تیاری اور اسٹریٹجک دوراندیشی کی اہم ضرورت کی واضح مثال ہے۔
انہوں نے نیول چیف نے سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو کی قیادت کو سراہا اور کہا پی اے ایف کو جدید ٹیکنالوجیز سےلیس کرنےمیں ایئر چیف کا اہم کردار ہے، پاک بحریہ کی جنگی صلاحیتوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور ان صلاحتیوں سے طاقتور میری ٹائم فورس کو فعال کیا جا سکتا ہے۔
نیول چیف نے مربوط قومی دفاع اور اسٹریٹجک مقاصد کےحصول میں انٹرسروس تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پاک فضائیہ کیساتھ مسلسل و مربوط مشترکہ آپریشنل مشقوں کےآغازکا اعلان کیا اور کہا اس کا مقصد دونوں سروسز کے درمیان ہم آہنگی اور باہمی تعاون کو مزید تقویت دینا ہے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاک فضائیہ نیول چیف

پڑھیں:

دبئی ایئرشو 2025، پاک فضائیہ کے طیارے اور پائلٹس لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

 

 

دبئی ایئرشو 2025 کا آغاز المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں ہوا۔ دنیا بھر کے فضائی شعبے کے رہنما، دفاعی اہلکار اور صنعت کے ماہرین ایونٹ کے پہلے دن کے لیے جمع ہوئے۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے اپنے طیارے اسٹاٹک ڈسپلے ایریا میں ایک دوسرے کے قریب پیش کیے۔ بہت سے وزیٹرز نے دونوں ممالک کے طیاروں کی اس نمائش کو مضبوط دفاعی تعاون کی علامت قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیے: بوئنگ کے سی ای او  کو ایئرشو میں شرکت کیوں منسوخ کرنی پڑی؟

ایئرشو کے افتتاحی دن میں لگاتار ایروبٹک مظاہرے دیکھنے کو ملے۔ فوجی اور تجارتی طیاروں نے آسمان میں تیز موڑ، فارمیشن فلائنگ اور دیگر متاثرکن حرکات کا مظاہرہ کیا۔ رن وے اور ویوئنگ اسٹینڈز کے اطراف بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے تاکہ ان مظاہروں کا لطف اٹھا سکیں۔

پاکستان کا JF-17 تھنڈر دن بھر توجہ کا مرکز رہا۔ اس فائٹر جیٹ نے اپنی مہارت کے مظاہرے سے ناظرین کو متاثر کیا۔ بعد میں، بہت سے لوگ اسٹاٹک ڈسپلے کے علاقے میں گئے تاکہ تصاویر لیں اور پاکستان ایئر فورس کے اہلکاروں سے طیارے کی خصوصیات کے بارے میں بات کریں۔

یہ بھی پڑھیے: جے ایف-17 تھنڈر کی گرج نے آذربائیجان کے یومِ فتح کی پریڈ میں جوش بھر دیا

پاکستانی پائلٹس بھی لوگوں کی دلچسپی کا باعث بنے۔ وزیٹرز ان کے ساتھ سیلفیز لینے کے لیے قطار میں کھڑے ہوئے اور ان کے پیشہ ورانہ مظاہروں کی تعریف کی۔ کئی شرکا نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس کی ٹیم نے دن کے سب سے پرجوش مظاہروں میں سے ایک پیش کیا۔

یہ 5 روزہ ایئرشو دفاعی اعلانات، طیاروں کی نمائش اور بین الاقوامی مینوفیکچررز اور عالمی فضائی افواج کے روزانہ مظاہروں کے ساتھ جاری رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایئرشو پاک فضآئیہ دبئی

متعلقہ مضامین

  • ٹام کروز کا 45 سالہ انتظار ختم، بالآخر پہلا آسکر مل گیا
  • ٹام کروز کا 45 سالہ انتظار ختم، بالآخر پہلا آسکر مل گیا
  • مدینہ بس حادثہ: بھارتی خاندان کی ایک ساتھ موت، آخری لمحے کی دردناک کہانی سامنے آئی
  • دبئی ایئرشو 2025، پاک فضائیہ کے طیارے اور پائلٹس لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے
  • شوبز شخصیات کا شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ہراسانی کے واقعے پر شدید ردعمل
  • پیپلز پارٹی کا 30 نومبر کو ضلعی سطح پر یوم تاسیس منانے کا اعلانٍ
  • دبئی ائیر شو میں JF17تھنڈر کی دھوم، پاکستانی اور اماراتی طیاروں کی مشترکہ پرواز نے شرکا کے دل جیت لیے
  • امریکہ اور جاپان کے ساتھ فلپائن کی مشترکہ مشقوں پر چینی فوج کا سخت ردِعمل
  • نیتن یاہو نیویارک آیا تو گرفتار کر لیا جائیگا، ممدانی
  • پاک فضائیہ کے جنگی جہازوں کی اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم کو سلامی