جنوبی افریقا کے اسپنر کیشو مہاراج نے تاریخ رقم کردی
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
قائم مقام جنوبی افریقی کپتان کیشو مہاراج نے 200 ویں ٹیسٹ وکٹ حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے جنوبی افریقی اسپنر بن گئے ہیں۔
کیشور مہاراج نے یہ ریکارڈ بلاوایو میں جاری زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز زمبابوے کے کپتان کریگ اروائن کی وکٹ لے کر قائم کیا۔
جنوبی افریقا کو ٹیسٹ چیمپئن شپ جتوانے والے کپتان ٹیمبا باووما کی عدم موجودگی میں ٹیم کی کپتانی کرنے والے کیشو مہاراج جنوبی افریقا کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں 9 ویں نمبر پر ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔