ن لیگ ’ ووٹ کو عزت دو ‘ کے بیانیے پر قائم ہو جائے تو ساتھ چلنے کو تیار ہوں : شاہد خاقان عباسی
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ( ن ) اگر ’ ووٹ کو عزت دو ‘ کے اپنے بیانیے پر قائم ہو جائے تو ساتھ چلنے کو تیار ہوں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ میرا اختلاف کسی عہدے یا شخصیت پر نہیں ہے،مسلم لیگ ن ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر قائم تھی اور اگر وہ اپنے بیانیے پر دوبارہ قائم ہو جائے تو ساتھ چلنے کو تیار ہوں۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہیے۔
شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سے اختلافات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میرا ان سے کوئی اختلاف نہیں رہا تاہم، اختلافات سیاسی جماعتوں میں ہوتے رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس دوتہائی اکثریت ہے ، اسمبلی کی مدت تاحیات کر سکتے ہیں، پاکستان میں آئین ہے اور ہم نے اس کے مطابق چلنا ہے اور اگر نظام درست نہیں ہے تو ہمیں اس کو تبدیل کرنا چاہیے جبکہ ہائبرڈ نظام اگر آئین کے مطابق نہیں تو آئین کوبدل دیں۔
26 ویں ترمیم کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ 26 ویں ترمیم نے آئین کی روح کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ جعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) کے پاس اسٹریٹ پاور ہے جو حکومت کو مفلوج کرسکتی ہے اس لیے مولانا فضل الرحمان کی بات سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شاہد خاقان عباسی بیانیے پر کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کیلئے بنا ہے، ڈاکٹر محمد طاہر القادری
یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں بانی سرپرست منہاج القرآن کا کہنا ہے کہ آزادی ایک بیش قدر نعمت ہے اس کی قدر کی جائے، قدر کا بہترین طریقہ قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد اور نصب العین پر صدق دل کیساتھ عمل کرنا ہے، بانی پاکستان نے فرمایا تھا کہ’’ پاکستان اسلام کی تجربہ گاہ ہے، جہاں قرآن و سنت کے سنہری اصولوں کے مطابق نظام حیات تشکیل دیا جائے گا‘‘۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے78 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان ایک نظریاتی و جغرافیائی ریاست ہے، جو ہمیشہ قائم رہنے کیلئے بنی ہے۔ پاکستان کے روشن اور محفوظ مستقبل کی ضمانت باصلاحیت، باکردار اور محب وطن نوجوان ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہاکہ وطن عزیز کی بنیاد قربانی، ایثار اور ایمان پر رکھی گئی ہے، جسے کوئی بھی بیرونی یا اندرونی چیلنج کمزور نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہے، اگر یہ نسل تعلیم، اخلاق اور مثبت کردار کو اپنا شعار بنا لے تو پاکستان دنیا میں ایک مثالی و ترقی یافتہ ملک بن سکتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ نوجوان اپنے وقت کو ضائع نہ کریں، منفی سرگرمیوں کی بجائے علم، ہنر اور خدمت خلق کو اپنائیں کیونکہ یہی راستہ ملک کو مضبوط اور خودمختار بنانے کا ہے۔
انہوں نے کہاکہ آزادی ایک بیش قدر نعمت ہے اس کی قدر کی جائے، قدر کا بہترین طریقہ قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد اور نصب العین پر صدق دل کیساتھ عمل کرنا ہے، بانی پاکستان نے فرمایا تھا کہ’’ پاکستان اسلام کی تجربہ گاہ ہے، جہاں قرآن و سنت کے سنہری اصولوں کے مطابق نظام حیات تشکیل دیا جائے گا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ78 ویں یوم آزادی کے موقع پر عہد کیا جائے کہ نوجوانوں کو تعلیم و تربیت دے کر خوشحال معاشرہ کی بنیاد رکھیں گے۔ دریں اثناء منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، شیخ حماد مصطفی المدنی القادری نے 78 ویں یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان ایک دن اُمت مسلمہ کا خوشحال ملک بنے گا اور اس کے نوجوان اس کا حقیقی سرمایہ ثابت ہوں گے۔