سیاسی منظر نامے میں تبدیلی متوقع، شہباز شریف اچانک چودھری نثار کو ملنے پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
وزیراعظم ناراض لیگی راہنما اور سابق وزیرداخلہ سے ملاقات کے لیے ان کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔ دونوں راہنما ملکی سیاسی صورتحال اور اہم امور پر غور کررہے ہیں۔ اس سے قبل ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم، سابق وزیرداخلہ کو منانے کی کوشش کریں گے، واضح رہے کہ پارٹی سے ناراض سابق وزیرداخلہ طویل عرصے سے سیاست سے کنارہ کش ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملکی سیاست میں اہم پیش رفت کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف ناراض لیگی راہنما اور سابق وزیرداخلہ چودھری نثار سے ملاقات کے لیے ان کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔ دونوں راہنما ملکی سیاسی صورتحال اور اہم امور پر غور کر رہے ہیں۔ اس سے قبل ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف چودھری نثار کو منانے کی کوشش کریں گے، واضح رہے کہ پارٹی سےناراض چودھری نثار طویل عرصے سے سیاست سے کنارہ کش ہیں، ملاقات کے موقع پر وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ سال ستمبر میں چودھری نثار علی خان کے گھر جا کر ان سے ملاقات کی تھی اور بہن کے انتقال پر تعزیت کی تھی۔
واضح رہے چودھری نثار علی خان جو کبھی مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنما تھے، 34 سال سے زائد عرصے تک پارٹی سے وابستہ رہنے کے بعد 2018ء میں جماعت سے الگ ہوگئے تھے۔ اس وقت چودھری نثار علی خان نے کہا تھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ اپنے ضمیر کے مطابق کیا، میں طویل عرصے سے مسلم لیگ (ن) کا حصہ ہوں، میں اقتدار کی نہیں، عزت کی سیاست کرتا ہوں۔ بعد ازاں انہوں نے 2018ء کے انتخابات میں راولپنڈی کی 4 قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لیا اور دعویٰ کیا کہ ان کی جماعت نے زیادہ تر ٹکٹ سیاسی یتیموں کو دیے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سابق وزیرداخلہ چودھری نثار شہباز شریف
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف کامیاب غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
وزیر اعظم شہباز شریف کامیاب غیر ملکی دوروں کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
اسلام آباد واپسی پر اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نورخان ائیر بیس پروزیراعظم کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
اپنے دورہ امریکا میں وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت عرب اور اسلامی ممالک کے سربراہوں سے ملاقاتیں کیں اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک ہوئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین اجاگر کیا۔
اس سے قبل دورہ سعودی عرب میں وزیراعظم شہبازشریف نے تاریخی دفاعی معاہدہ بھی کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شہباز شریف وزیر اعظم