وزیراعظم کی چودھری نثار سے اہم ملاقات، ن لیگ میں واپسی کی دعوت
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
وزیراعظم کی چودھری نثار سے اہم ملاقات، ن لیگ میں واپسی کی دعوت WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے ناراض لیگی رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ان کی رہائش گاہ میں ملاقات کی جس میں انہیں مسلم لیگ (ن)میں واپسی کی دعوت دے دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ (ن)کے ناراض رہنما سے ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچے تھے، ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے ملکی سیاسی صورتحال اور اہم امور پر غور کیا۔
دوران گفتگو وزیر اعظم شہباز شریف نے چوہدری نثار کی خیریت دریافت کی اور مسکراتے ہوئے کہا آپ تو لگتا ہے ہمیں بھول گئے ہیں۔جس پر سابق وزیر داخلہ نے جواب دیا کہ آج کل بیمار رہتا ہوں ، جس پر وزیر اعظم نے دعائے صحت دیتے ہوئے کہا اللہ آپ کو جلد صحت عطا فرمائے۔ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے شہباز شریف کی دعوت پر فوری طور پر کوئی حتمی جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ وہ صحت یابی اور قریبی رفقا سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔چوہدری نثار نے وزیر اعظم کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا، اور ملاقات خوشگوار اور پرخلوص ماحول میں ہوئی۔
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے چوہدری نثار سے ان کی خیریت دریافت کی، ملاقات میں ملکی اور عالمی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔بیان کے مطابق ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں رہنماوں نے ماضی کی یادیں تازہ کیں۔خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور چوہدری نثار کی یہ 8 برسوں میں دوسری ملاقات ہے۔ گزشتہ برس بھی دونوں رہنماں کی 7 سال بعد خاموش ملاقات ہوئی تھی، جو سیاسی حلقوں میں خاصی توجہ کا مرکز بنی تھی۔وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ سال ستمبر میں چوہدری نثار علی خان کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی تھی اور بہن کے انتقال پر تعزیت کی تھی۔ چوہدری نثار علی خان کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات کے موقع پر وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو فوری طور پر معطل کردیا گیا، وجوہات ، تفصیلات و دستاویزات سب نیوز پر سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو فوری طور پر معطل کردیا گیا، وجوہات ، تفصیلات و دستاویزات سب نیوز پر اوگرا نے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا،نوٹیفکیشن جاری شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ، ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی روس کا یوکرین پر میزائلوں اور ڈرونز سے بڑا حملہ، یوکرینی ایف 16 بھی تباہ کسان اتحاد کا آئندہ سال گندم اور کپاس کاشت نہ کرنے کا اعلان امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے مخصوص نشستوں کو پی ٹی آئی کا حق قرار دیدیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف چوہدری نثار کے مطابق سب نیوز کی دعوت
پڑھیں:
سروے کے مطابق کاروباری اداروں کا معیشت پر اعتماد بلند سطح پر پہنچ گیا، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سروے کے مطابق کاروباری اداروں کا پاکستان کی معیشت پر اعتماد گزشتہ چار سالوں کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے، جو کہ انتہائی خوش آئند ہے ۔
شہباز شریف کا ملکی معیشت کے بارے میں حالیہ گیلپ سروے بزنس کانفیڈنس انڈیکس رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ گیلپ سروے کے مطابق کاروباری اداروں کا پاکستان کی معیشت پر اعتماد گزشتہ 4 سال کی بلند سطح پر ہے، ملکی معاشی سمت کا یہ اسکور 2021 کی چوتھی سہ ماہی کے بعد بلند ترین سطح ہے، گیلپ سروے کے نتائج ملک کی سیاسی و اقتصادی صورتحال میں استحکام کے عکاس ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومتی اقدامات اور اصلاحاتی ایجنڈے سے سسٹم میں شفافیت آئی، تاجر برادری کیلئے آسانیاں پیدا ہوئیں، ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن، توانائی شعبے میں اصلاحات نے کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے نئی راہیں کھولیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہتر ہوتے معاشی اشاریے، بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگز میں بہتری شفافیت کا ثبوت ہیں، میکرو اکنامک اصلاحات کے ثمرات عام آدمی تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کررہی ہے، حال ہی میں پی ایس ای 100 انڈیکس1 لاکھ 47 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کر گیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور ان کی معاشی ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، حکومت کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کیلئے مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، کاروباری برادری سے مشاورت کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جارہا ہے۔