راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جون 2025ء ) وزیراعظم شہباز شریف نے ناراض پارٹی رہنماء چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی اور انہیں مسلم لیگ ن میں واپسی کی دعوت دیدی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم مسلم لیگ ن کے سابق رہنما اور وفاقی وزیر چوہدری نثار سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے، اس موقع پر شہباز شریف نے چوہدری نثار کی عیادت کی اور دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں چوہدری نثار کے صاحبزادے تیمور علی خان بھی موجود تھے، چوہدری نثار علی خان سے وزیر اعظم کی ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی، ملاقات میں وزیر اعظم نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ’چوہدری صاحب آپ تو ہمیں بھول ہی گئے‘، اس پر چوہدری نثار نے جواب دیا کہ ’نہیں میاں صاحب، بس طبیعت ٹھیک نہیں رہتی‘، اسی دوران شہباز شریف نے چوہدری نثار علی خان کو مسلم لیگ ن میں دوبارہ شمولیت کی دعوت دی اور کہا کہ ’اب آپ اپنے گھر واپس آجائیں‘، جس پر چوہدری نثار نے وزیراعظم سے کچھ وقت مانگ لیا۔

(جاری ہے)

بتایا جارہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان 34 سال سے زائد عرصے تک پارٹی سے وابستہ رہنے کے بعد 2018 میں جماعت سے الگ ہوگئے تھے، وزیراعظم شہباز شریف اور چوہدری نثار علی خان کی 8 برس کے دوران یہ دوسری ملاقات تھی، دونوں رہنماؤں کی گزشتہ برس 7 سال بعد پہلی ملاقات اس وقت ہوئی تھی جب شہباز شریف چوہدری نثار علی خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کے گھر گئے تھے۔                                                                  .

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چوہدری نثار علی خان شہباز شریف مسلم لیگ ن

پڑھیں:

شہباز شریف کی جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات

—فائل فوٹو

وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی جاتی امرا میں ملاقات ہوئی ہے۔ 

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی جاتی امرا رہائش گاہ پر موجود تھیں۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی سربراہ کو بیرون ممالک دورے سے متعلق آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران شہباز شریف نے نواز شریف کو پاکستان کو ملنے والی کامیابیوں اور معاہدوں سے بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی سابق وزیرِ اعظم اور صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات،حالیہ بیرونی دوروں کےحوالے سے آگاہ کیا
  • لاہور، وزایراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات
  • شہباز شریف کی جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات
  • وزیراعظم شہبازشر یف جاتی امرا میں مریم نواز کی موجودگی میں نوازشریف سے ملاقات
  • وزیراعظم کی جاتی امرا میں اپنے بھائی نواز شریف سے ملاقات
  • شافع حسین سے ملاقات، پی ٹی آئی، دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کا پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان
  • شہباز شریف لندن سے وطن واپسی کیلئے روانہ
  • وزیر اعظم شہباز شریف وطن واپسی کے لیے لوٹن ائیر پورٹ پہنچ گئے
  • طریل ترین غیر ملکی دورے کے بعد وزیراعظم پاکستان شہباز شریف لندن سے وطن واپسی کیلئے روانہ