وزیر اعظم کی سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے گھر آمد؛مسلم لیگ ن میں واپسی کی دعوت
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
سٹی 42: وزیر اعظم شہباز شریف سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے گھر پہنچ گئے
سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا،دونوں راہنماؤں کے درمیان سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوا، وزیراعظم شہباز شریف چوہدری نثار کے گھر فیض آباد پہنچے
چوہدری نثار طویل عرصے سے پارٹی سے ناراض ہیں،مریم نواز شریف کو پارٹی میں سینئر عہدہ دینے کے فیصلے پر وہ ناراض ہوگئے تھے، ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی ، وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار کی عیادت کی۔وزیر اعظم نے چوہدری نثار کی خیریت دریافت کی۔
انڈیا کی فلم لاہور میں چل گئی کیونکہ یہ فلم پنجابی زبان کی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوا، وزیر اعظم نے چوہدری نثار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا چوہدری صاحب آپ تو ہمیں بھول ہی گئے۔ چوہدری نثار نے کہا نہیں نہیں میاں صاحب ۔بس طبیعت ٹھیک نہیں رہتی۔وزیر اعظم نے کہا اللہ آپ کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے چودھری نثار کو مسلم لیگ ن میں واپسی کی دعوت دے دی۔چودھری نثار علی خان نے صحت ٹھیک ہونے اور رفقا سے مشاورت کا موقف اختیار کیا،
چودھری نثارعلی خان نے اپنی رہائشگاہ آمد پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا
قوتِ خرید 58 فیصد کم ہوگئی، سابق بینکر شبلی فراز کی سینئیربینکر وزیرخزانہ پر تنقید
شہباز شریف اور چوہدری نثار علی خان کی آٹھ برس میں دوسری ملاقات ہوئی ، شہباز شریف اور چوہدری نثار علی خان کی گزشتہ برس سات سال بعد پہلی ملاقات ہوئی تھی،وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے سابق رہنما چوہدری نثار علی خان کے درمیان گزشتہ برس 6 ستمبر میں ملاقات ہوئی تھی، شہباز شریف، چوہدری نثار علی خان کی ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے گئے تھے
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف چوہدری نثار علی خان اعظم شہباز شریف شہباز شریف اور
پڑھیں:
سیاسی منظر نامے میں تبدیلی متوقع، شہباز شریف اچانک چودھری نثار کو ملنے پہنچ گئے
وزیراعظم ناراض لیگی راہنما اور سابق وزیرداخلہ سے ملاقات کے لیے ان کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔ دونوں راہنما ملکی سیاسی صورتحال اور اہم امور پر غور کررہے ہیں۔ اس سے قبل ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم، سابق وزیرداخلہ کو منانے کی کوشش کریں گے، واضح رہے کہ پارٹی سے ناراض سابق وزیرداخلہ طویل عرصے سے سیاست سے کنارہ کش ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملکی سیاست میں اہم پیش رفت کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف ناراض لیگی راہنما اور سابق وزیرداخلہ چودھری نثار سے ملاقات کے لیے ان کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔ دونوں راہنما ملکی سیاسی صورتحال اور اہم امور پر غور کر رہے ہیں۔ اس سے قبل ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف چودھری نثار کو منانے کی کوشش کریں گے، واضح رہے کہ پارٹی سےناراض چودھری نثار طویل عرصے سے سیاست سے کنارہ کش ہیں، ملاقات کے موقع پر وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ سال ستمبر میں چودھری نثار علی خان کے گھر جا کر ان سے ملاقات کی تھی اور بہن کے انتقال پر تعزیت کی تھی۔
واضح رہے چودھری نثار علی خان جو کبھی مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنما تھے، 34 سال سے زائد عرصے تک پارٹی سے وابستہ رہنے کے بعد 2018ء میں جماعت سے الگ ہوگئے تھے۔ اس وقت چودھری نثار علی خان نے کہا تھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ اپنے ضمیر کے مطابق کیا، میں طویل عرصے سے مسلم لیگ (ن) کا حصہ ہوں، میں اقتدار کی نہیں، عزت کی سیاست کرتا ہوں۔ بعد ازاں انہوں نے 2018ء کے انتخابات میں راولپنڈی کی 4 قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لیا اور دعویٰ کیا کہ ان کی جماعت نے زیادہ تر ٹکٹ سیاسی یتیموں کو دیے۔