وزیراعظم کی چوہدری نثار سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔
روزنامہ جنگ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف چوہدری نثار کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے سابق وفاقی وزیر کی عیادت کی۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چوہدری صاحب آپ تو ہمیں بھول ہی گئے۔
چوہدری نثار نے جواب دیا کہ نہیں نہیں میاں صاحب، بس طبیعت ٹھیک نہیں رہتی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور سابق وزیر داخلہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے بھی موجود ہیں۔
دریائے سوات میں پھنسے خاندان کی مدد کیلئے ریسکیو کی پہلی گاڑی کتنی دیر میں پہنچی؟
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: چوہدری نثار
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے جہاں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ نے ان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم آج کینٹ ریلوے سٹیشن کراچی کی اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح کریں گے جہاں جدید و بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے سٹیشن کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔
کراچی کینٹ سٹیشن پر سی آئی پی لاؤنجز اور ویٹنگ ایریاز قائم کیے گئے ہیں جب کہ لوگوں کی سہولت کے لیے ایکسیلیٹرز بھی انسٹال کیے گئے ہیں۔
عمران خان کا روحانی سفر
اس کے علاوہ کینٹ سٹیشن پر ایگزیکٹو واش رومز، اے ٹی ایم مشین اور مفت وائی فائی کی سہولت بھی متعارف کرادی گئی ہے۔
مزید :