لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے قومی معیشت کی بہتری پر وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
 نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دنیا میں سب سے زیادہ بہتر ہونے والی معیشت بننے کی خبر قوم کو مبارک ہو، وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا اور دنیا میں سب سے تیزی سے بہتر ہونے والی معیشت بھی بنایا، الحمدللہ۔
انہوں نے کہا کہ الحمدللہ، ڈیفالٹ کے کنارے ملنے والے ملک کو ڈیفالٹ کے خطرات سے بھی دور لے گئے ہیں، پاکستان کا ڈیفالٹ رسک کی فہرست میں 59 سے کم ہو کر 47 پر آنا وزیراعظم شہباز شریف کے کامیاب معاشی اقدامات کی گواہی ہے۔
سینئر صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی 38 فیصد سے سنگل ڈیجٹ میں، پالیسی ریٹ 22 سے 11 فیصد پر پہلے ہی آ چکا ہے، ریکارڈ ترسیلات زر اور سٹاک ایکسچینج کا تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہونا معاشی کامیابیوں کی دلیل ہے۔

پنجاب اسمبلی:ارکان معطلی کے بعد اپوزیشن کا اجلاس بلانے کا اختیار محدود

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کا آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی تشکیل کا اعلان

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی تشکیل کا اعلان کردیا۔

معرکہ حق اور جشن آزادی کی مناسبت سے اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی تشکیل کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہاکہ آرمی راکٹ فورس کمانڈ پاکستان کی جنگی صلاحیت کو مزید مضبوطے کرےگی۔

وزیراعظم نے کہاکہ حال ہی میں بھارت نے طاقت کے گھمنڈ میں پاکستان پر حملہ کیا لیکن ہمارے بہادر مسلح افواج نے بھارت کے غرور کو صرف 4 دن میں خاک میں ملا دیا گیا۔

وزیراعظم نے حالیہ بھارتی حملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارت کے جنگی جنون کے خلاف جس حکمت عملی سے پاکستان کو کامیابی دلائی، اس کا اعتراف دوست اور دشمن سب کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے عالمی اور خطے کے ممالک کے تعاون کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہاکہ چین، سعودی عرب، ترکیہ، قطر، ایران، یو اے ای، آذربائیجان نے پاکستان کے موقف کی حمایت کی۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے جنگ بندی کے لیے کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے امریکی صدر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آرمی راکٹ فورس کمانڈ اعلان جنگی صلاحت شہباز شریف معرکہ حق وزیراعظم پاکستان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف کا آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی تشکیل کا اعلان
  • ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ہوا، جلد شرح سود میں کمی، بجلی سستی ہوگی: وزیر خزانہ
  • وزیراعظم کا سمبازا میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • گورنرسندھکا ژوب میں مزید تین دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین این ڈی ایم اے کی ملاقات، امدادی سرگرمیوں کا جائزہ
  •  وزیراعظم،صدرکا بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی ہلاکت پر فورسز کو خراجِ تحسین 
  • صدر اور وزیراعظم کا بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • مہنگائی، ٹیکسز اہم مسائل ، کاروباری اعتماد میں بہتری آئی شہباز شریف کا اظہار اعتماد
  • سروے کے مطابق کاروباری اداروں کا معیشت پر اعتماد بلند سطح پر پہنچ گیا، وزیراعظم شہباز شریف
  • نواز شریف، مریم نواز چھانگلہ پہنچ گئے