وزیر اعظم نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کردی: ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) شہباز شریف نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کر دی۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم نے چئیرمین پی ٹی آئی کو بیٹھ کر بات کرنے کی پیشکش کر دی۔ شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی کہا کہ بیٹھ کر بات کرتے ہیں، مذاکرات ہی تمام چیزوں کا حل ہے، پہلے بھی آپ کو کہا ہے کہ بیٹھ کر بات کر لیں، بیرسٹر گوہر نے مکالمے کے جواب میں ’’انشااللہ‘‘ کہا ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے بھی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیش کش کر رکھی ہے۔ شہباز شریف اور بیرسٹر گوہر کے درمیان مکالمہ مخصوص نشستوں کے فیصلے سے قبل ہوا، قومی اسمبلی میں وزیراعظم شہباز شریف اٹھ کر بیرسٹر گوہر سے مصافحہ کرنے بھی آئے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی کو شہباز شریف
پڑھیں:
نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس ، شہباز شریف ، مریم کی بھی شرکت : ضمنی الیکشن ٹکٹوں کی تقسیم پر تبادلہ خیال
لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شرکت کی۔ اعلیٰ سطح اجلاس میں ضمنی انتخابات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا اور ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں سینٹر پرویز رشید احسن اقبال، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء اللہ، اعظم نذیر تارڑ، امیر مقام، مرتضیٰ جاوید عباسی، کیپٹن (ر ) محمد صفدر، انوشہ رحمان، ڈاکٹر توقیر شاہ، راشد نصراللہ اور دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔