آئی ایم ایف کا وفد آج سے تکنیکی مذاکرات کا آغاز کرے گا
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
—فائل فوٹو
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا وفد آج سے کراچی میں تکنیکی مذاکرات کا آغاز کرے گا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف جائزے سے پہلے اس کی 51 شرائط میں سے زیادہ تر پر عمل درآمد ہو گیا ہے اور اب آئی ایم ایف کا وفد آج سے کراچی میں تکنیکی مذاکرات کا آغاز کرے گا۔
دوسری جانب نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ تعمیری شراکت اور تعاون کو سراہا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف جائزے میں پاکستانی معیشت پر حالیہ سیلاب کے اثرات کو شامل کیا جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کرسٹالینا جارجیوا کو بتایا کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مختلف اہداف اور وعدوں کو پورا کرنے کی طرف مسلسل پیش رفت کر رہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف ا ئی ایم ایف
پڑھیں:
آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب، وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کی خصوصی شرکت
ویب ڈیسک: باکو میں آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان بھی خصوصی دعوت پر شریک ہیں۔
شہبازشریف الہام علیوف کی دعوت پر تقریب میں شریک ہوئے ہیں، تقریب میں پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے قومی ترانے بجائے گئے، پاک فوج کا خصوصی دستہ یوم فتح کی پریڈ میں شریک ہوا ہے۔
آذربائیجان کے یوم فتح پر خصوصی تقریب اور پریڈ کا انعقاد کیا گیا، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان، پاکستان اور ترکیہ نے باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے، ترکیہ اور پاکستان نے جس طرح ہمارا ساتھ دیا، اس کو فراموش نہیں کیا جائے گا، اپنے بھائی شہبازشریف کی تقریب میں شرکت پر خوشی ہے، میرے بھائی رجب طیب اردوان بھی تقریب میں موجود ہیں۔
ڈالر کی قیمت میں کمی
انہوں نے کہا کہ ہمارے دوست ممالک کے دستے بھی یوم فتح کی تقریب میں شریک ہوئے ہیں، شہباز شریف نے آذربائیجان سے جس طرح یکجہتی کا اظہار کیا، اس پر شکر گزار ہوں، تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، آج یوم فتح پر میں اپنی قوم کو بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔