شہریوں کو موبائل فون پر موسمی صورتحال کی پیشگی اطلاع دی جائے، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
ملک بھر میں بارشوں اور سیلابی صورتحال پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چیئر مین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو شہریوں کے موبائل فون پر پیغامات کے ذریعے موسمی صورتحال کی پیشگی اطلاع دینے کی ہدایت کر دی ۔
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ٹیلی فونک رابطے میں وزیراعظم شہباز شریف کو ملک میں حالیہ بارشوں کی صورتحال پرآگاہی فراہم کی۔
وزیرِ اعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ملک بھر میں اور بالخصوص بالائی علاقوں میں صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں رہنے اور معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
شہباز شریف نے چیئر مین این ڈی ایم اے کو ریسکیو اداروں، ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومتوں سے رابطے مزید فعال کرنے کے بھی احکامات دیئے ہیں۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے 5 خواتین اور 8 بچوں سمیت 19 افراد جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے، سیلابی ریلے کے باعث سوات سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں 13 افراد جان کی بازی ہارگئے۔ْ
اُدھر بلوچستان میں بھی سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی ہے، ژوب میں پکنک منانے کے لیے آئی فیملی کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہنے سے بچی سمیت 4 خواتین جاں بحق ہو گئی ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈی ایم اے
پڑھیں:
دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز ، وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے (شوال) ضلع شمالی وزیرستان اور درہ آدم خیل میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم کی جانب سے ان آپریشنز میں فتنتہ الخوارج کے 20 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی گئی۔ شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی حفاظت کی خاطر سیکیورٹی فورسز سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے۔
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش ہوگا
انہوں نے مزید کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں ۔