پاکستانیوں کو وارننگ! جعلی کالز اور میسجز سے بچیں، پی ٹی اے کا انتباہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کو بڑھتے ہوئے آن لائن فراڈ کے واقعات کے پیش نظر خبردار کیا ہے۔اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ مشاورتی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں مختلف گروہ انعامی رقوم کا جھانسہ دے کر شہریوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔پی ٹی اے کے ترجمان کے مطابق فراڈ میں ملوث افراد جعلی پیغامات اور کالز کے ذریعے صارفین کو مشکوک لنکس پر کلک کرنے پر مجبور کرتے ہیں یا بینک کی ذاتی معلومات حاصل کر کے مالی نقصان پہنچاتے ہیں۔ترجمان نے واضح کیا کہ انعامی رقم جیتنے کے نام پر شہریوں سے خفیہ معلومات طلب کرنا مجرمانہ سرگرمی ہے جس سے صارفین کی جمع پونجی متاثر ہو سکتی ہے۔اتھارٹی نے ہدایت جاری کی ہے کہ ایسے کسی بھی مشکوک پیغام یا کال کی صورت میں متاثرہ شہری فوراً پی ٹی اے کی ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر شکایت درج کروائیں۔مزید یہ کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی ہیلپ لائن 1799 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے تاکہ ایسے جرائم پیشہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔پی ٹی اے نے ماضی میں بھی موبائل صارفین کو جھوٹی کالز اور جعلی ایس ایم ایسز سے محتاط رہنے کی تاکید کی تھی جن میں شہریوں کو انعام جیتنے کے بہانے سے سکریچ کارڈز کے خفیہ نمبرز فراہم کرنے کا کہا جاتا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ اس طرح کے واقعات میں صارفین نہ صرف سکریچ کارڈ کی مالیت سے محروم ہو جاتے ہیں بلکہ بعض صورتوں میں مزید بڑے مالی نقصان کا سامنا بھی کر سکتے ہیں۔پی ٹی اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی غیر مصدقہ اطلاع پر بھروسہ نہ کریں اور ہر حال میں پہلے اپنے موبائل سروس فراہم کنندہ سے معلومات کی تصدیق کریں .
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پی ٹی اے
پڑھیں:
بیرون ملک پاکستانیوں کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے، سالک حسین
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250922-08-3
روم (صباح نیوز)وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی نہ صرف پاکستان بلکہ میزبان ممالک کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کی اٹلی کے شہر بریشیا کی میئر، لورا کاستلیٹی، پریذیڈنٹ سٹی قونصل رابرٹو رو سینی اور پاکستانی نژاد اطالوی قونصل ممبر تنویر کدھر سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں بریشیا اور اطراف میں مقیم پاکستانی برادری کی فلاح و بہبود، سہولیات کی فراہمی اور درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر پاکستانی برادری کے سماجی و ثقافتی کردار کو سراہا گیا اور مستقبل میں بہتر تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ میئر بریشیا نے پاکستانی کمیونٹی کی محنت، دیانت داری اور شہر کی سماجی ترقی میں کردار کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔