پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو خبردار کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
ویب ڈیسک : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے دھوکہ دہی سے بچانے کے لیے موبائل فون صارفین کو خبردار کر دیا۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں موبائل فون صارفین کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی آن لائن شناخت، ذاتی اور مالی معلومات کے تحفظ کیلیے ہوشیار رہیں، جعلی فون کالز، مشکوک لنکس اور دھوکہ دہی پر مبنی پیغامات سے بچاؤ کیلیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا نہایت ضروری ہے۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق آن لائن فراڈ یا دھوکہ دہی سے ہمیشہ ہوشیار رہیں، دھوکے باز آپ کو انعامی رقم کا لالچ دے کر کسی لنک پر کلک کرنے کا کہہ کر آپ سے آپ کی مالی معلومات جیسا کہ بینک کی تفصیلات وغیرہ پوچھ کر آپ کے ساتھ فراڈ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ جاری کردہ انتباہ میں کہا گیا کہ کسی بھی مشتبہ نمبر سے موصول ہونے والی فون کال، میسج یا لنک کو پی ٹی اے سی ایم ایس موبائل ایپ پر رپورٹ کریں۔
سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کو استعمال نہ کرنا غفلت کے مترادف ہوگا: آصفہ بھٹو
سائبر کرائم کی صورت میں نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی کی ہیلپ لائن 1799 پر رابطہ کریں جبکہ مالی یا موبائل بینکنگ فراڈ کی رپورٹ کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہیلپ لائن 021111727273 پر رابطہ کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پی ٹی اے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔