وائٹ ہاؤس نے صدر ٹرمپ سے شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی ملاقات کی تصاویر جاری کردی
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) وائٹ ہاؤس کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات کی تصاویر جاری کردی گئیں۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اوول آفس میں ملاقات کے دوران صرف پانچ لوگ موجود تھے۔ امریکہ کی طرف سے صدر ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو جب کہ پاکستان کی طرف سے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر موجود تھے۔ اس کے علاوہ ایف بی آئی کے سربراہ کاش پٹیل سے بھی وائٹ ہاؤس میں ہی ملاقات ہوئی۔ تصویروں سے پتا چلتا ہے کہ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ ایک موقع پر صدر ٹرمپ ، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل تینوں ایک طرف کھڑے ہو کر کسی بات پر مشاورت کرتے ہوئے نظر آئے۔ یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں سالانہ اجلاس کے دوران واشنگٹن میں ہوئی۔
پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم ہونے پر خوشی ہے، آرمینیا کے وزیر اعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب
پی سی بی نے حارث رؤف کے خلاف جرمانہ عائد کرنےکے فیصلے کو چیلنج کرنےکا فیصلہ کرلیا
بھارتی سیاستدان و اداکار کی ریلی میں بھگدڑ ، 36 افراد ہلاک، متعدد کی حالت تشویشناک
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اور فیلڈ مارشل
پڑھیں:
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
— تصویر بشکریہ پی ایم آفسپاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
یہ اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے کیا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو ان کی ترقی اور تقرری پر مبارک باد دی ہے۔
وزیرِ اعظم نے اس اہم ذمے داری کی انجام دہی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔