تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں میں سے سرکاری ٹی وی کی فیس ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں بجلی زیادہ اور کھپت کم ہونا چیلنج ہے، پاکستان میں بہت تیزی سے شمسی توانائی کا استعمال بڑھ رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزارتِ توانائی میں بے پناہ اصلاحات ہوئیں لیکن ابھی مزید کام کرنے ہیں،  بجلی کی قیمتیں کم کرنے کے لیے وزیرِ پاور نے بہت محنت کی، وزارتِ پاور نے بینکوں کے ساتھ مذاکرات کر کے گردشی قرضے کو سیٹل کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ کرپٹ مافیا کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے، آئی پی پیز کے ساتھ شفاف طریقے سے مذاکرات کیے، تیل کی قیمتیں کم ہوئیں تو ساڑھے 7 روپے بجلی کی قیمت کم کر کے عوام کو ریلیف دیا، ہم نے وہ طریقے ڈھونڈے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ نہ کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی 500 ارب روپے کی سالانہ چوری ایک بہت بڑا چیلنج ہے، ملک میں سولرائزیشن کی حوصلہ شکنی نہیں کروں گا، اپنا میٹر اپنی ریڈنگ کا اصل فائدہ عام صارف کو ہے۔

واضح رہے کہ بجلی کے بلوں میں 35 روپے ٹی وی فیس شامل ہوتی ہے،  صارفین سے ٹی وی فیس کی مد میں ماہانہ ڈیڑھ ارب روپے وصول ہوتے ہیں، جو سالانہ تقریباً 16 ارب روپے بنتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شہباز شریف نے نے کہا کہ بجلی کی

پڑھیں:

بجلی بلوں میں سے پی ٹی وی فیس کو ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عوام کو ریلیف دینے کے لئے حکومت کی جانب سے اہم اقدامات کئے جارہے ہیں، اب وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے بجلی بلوں میں سے پی ٹی وی فیس کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔ بجلی کے بلوں میں 35 روپے پی ٹی وی فیس وصول کی جارہی ہے۔

تمام کیٹیگریز کے بجلی صارفین کے لیے پی ٹی وی فیس ختم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ وزیراعظم کی ہدایت پر پی ٹی وی اور دیگر غیر ضروری سرچارجز ختم کرنے کا پلان تیار کیا گیا تھا، 4 کروڑ 26 لاکھ صارفین سے صرف پی ٹی وی فیس کی مد میں تقریبا ڈیڑھ ارب روپے تک وصول کیے جاتے ہیں۔

وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ پی ٹی وی فیس ختم کر کے صارفین کو ٹیرف میں ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے، ہر سال 16 ارب روپے کے ٹیکس میں صرف 11 ارب روپے تک وصولی ہوتی ہے۔

وزیراعظم نے پی ٹی وی کے وسائل کیلئے دوسرا طریقہ کار لانے کی ہدایت کی تھی، پاور اسمارٹ ایپ کے تحت اپنا میٹر اپنی ریڈنگ کے نئے منصوبے کی بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی تھی۔
مزیدپڑھیں:میر علی میں دہشتگردوں کے حملے میں 13 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 14 خوارج ہلاک

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کا بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان
  • وزیراعظم کا ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان
  • سالانہ 500ارب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے،وزیراعظم کا بجلی بلوں میں پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان 
  • وزیراعظم کا ’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘ اسمارٹ ایپ کا افتتاح، بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی کی فیس ختم کرنے کا اعلان
  • بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ
  • بجلی بلوں سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ
  • بجلی بلوں میں سے پی ٹی وی فیس کو ختم کرنے کا فیصلہ
  • وزیراعظم کا بجلی بلوں میں پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ
  • وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا، نجی نیوز چینل کا دعویٰ