وزیراعظم کی چوہدری نثار سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کے سابق رہنما اور وفاقی وزیر چوہدری نثار سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف چوہدری نثارکی رہائش گاہ پر پہنچے اور ان کی عیادت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چوہدری صاحب آپ تو ہمیں بھول ہی گئے۔ اس پر چوہدری نثار نے جواب دیا نہیں نہیں میاں صاحب، بس طبیعت ٹھیک نہیں رہتی۔
اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم چوہدری نثار کو مسلم لیگ ن میں دوبارہ شمولیت کی دعوت دیں گے۔ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ چوہدری نثارکریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور سابق وزیر داخلہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے موجود ہیں۔
مزیدپڑھیں:سینئرسیاستدان اور سابق وفاقی وزیر تہمینہ دولتانہ علیل، اسپتال منتقل
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چوہدری نثار
پڑھیں:
شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کا ٹیلی فونک رابطہ، سعودی معاہدے بارے آگاہ کیا
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں راہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا، سربراہ جے یو آئی نے معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اسے سراہا اور پاکستان کو حرمین شریفین کی حفاظت کی سعادت نصیب ہونا قابل مسرت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور صدر جمیعت علما اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں راہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا، مولانا فضل الرحمان نے معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اسے سراہا اور کہا کہ پاکستان کو حرمین شریفین کی حفاظت کی سعادت نصیب ہونا قابل مسرت ہے۔ دونوں راہنماؤں کی مشرق وسطیٰ اور غزہ کی صورتحال پر بھی گفتگو کی، جبکہ غزہ میں مستقل امن اور اس میں پاکستان کی کوششوں میں اہم کردار پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
اس موقع پر شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان فلسطینیوں کے حقوق کے لیے نہ صرف ان کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہا ہے بلکہ آئندہ بھی ان کا ساتھ دیتا رہے گا، گفتگو میں غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے حماس کے بیان کو خطے میں امن کی راہ ہموار کرنے اور فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کا نادر موقع قرار دیا گیا۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی سے معصوم و نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی روک تھام اور فلسطینی ریاست کے قیام کا دیرینہ خواب پایہ تکمیل کو پہنچے گا، مشرق وسطیٰ میں امن خطے کے لوگوں کی ترقی و خوشحالی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔