وزیر ریلوے کا راولپنڈی اسٹیشن کا دورہ، خود ٹکٹ خرید کرٹرین میں سوار ہوئے
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی(مانیٹر نگ ڈ یسک ) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق وزیر ریلوے حنیف عباسی راولپنڈی سے بذریعہ ٹرین لاہور کے لیے روانہ ہوئے، انہون نے ٹکٹ خرید کر لاہور جانے والی ٹرین پر سوار ہوئے۔حنیف عباسی نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر جدید ٹک شاپس کے کام کا بھی معائنہ کیا اور کام کو جلد ختم کرنے کی ہدایت کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب تک خود ٹرین میں سفر نہیں کروں گا، مسافروں کی مشکلات نہیں سمجھ سکتا۔ وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ راولپنڈی سے لاہور سفر کے دوران مسافروں کے تاثرات سنوں گا، محکمہ ریلوے کو کرپشن سے پاک اور کارکردگی کا مثالی ادارہ بنائیں گے، مسافروں کو معیاری کھانے کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، ٹرینوں میں مفت انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وزیر ریلوے
پڑھیں:
کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین کا انجن فیل، عوام پریشان
پاکستان ریلوے کی خراب کارگردگی مسافروں کے لیے پریشانی کا باعث بننے لگی ہے جب کہ کراچی سے لاہور جانے والی سیون اپ تیز گام ایکسپریس کا انجن فیل ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق تیز گام ایکسپریس کا انجن چھانگا مانگا کے قریب فیل ہوا، شہریوں نے کہا کہ انجن فیل ہوئے ایک گھنٹہ گزر گیا تا حال متبادل انجن نہ آسکا۔
اس کے علاوہ ٹریک بند ہونے سے پیچھے آنے والی گاڑیاں بھی تاخیر کا شکار ہوگئیں۔