راولپنڈی:

سٹی ٹریفک پولیس نے گداگری کے خلاف بڑا اقدام کرتے ہوئے شہر میں اینٹی بیگرز اسکواڈ قائم کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس نے یہ اقدام راولپنڈی کی مرکزی شاہراہوں پر بھکاریوں کی بھرمار سے ٹریفک متاثر ہونے پر کیا ہے اور بھکاریوں کی موجودگی کو سیکیورٹی رسک قرار دے دیا گیا ہے۔

 چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی آئی) بینش فاطمہ کی ہدایات پر اینٹی بیگرز اسکواڈ فعال کردیا گیا ہے اور اسکواڈ نے شہر بھر میں کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 16 مرد اور خواتین بھکاریوں کے خلاف مقدمات درج کرلیا گیا ہے اور 4 نابالغ بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا گیا۔

بینش فاطمہ نے کہا کہ گداگری معاشرتی برائی اور بچوں کے استحصال کا ذریعہ ہے، ہمارا مقصد صرف گرفتاری نہیں بلکہ ان کی بحالی اور تحفظ بھی ہے۔

انہوں نے محفوظ پنجاب وژن کے تحت صاف، محفوظ اور پرامن ماحول کی فراہمی کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ سرکل افسران کو روزانہ کارروائیوں کی ہدایت جاری کردی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

امریکا کا بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائیوں میں پاکستان کا ساتھ دینے کا فیصلہ

پاکستان اور امریکا نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان اور امریکا کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے تازہ ترین  مذاکرات کا دور منعقد ہوا، جس میں ہر قسم اور ہر شکل کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔

مذاکرات کی مشترکہ صدارت پاکستان کے اسپیشل سیکرٹری برائے اقوام متحدہ نبیل منیر اور امریکی محکمہ خارجہ کے ایکٹنگ کوآرڈینیٹر برائے انسدادِ دہشت گردی گریگری ڈی لوگرفو نے کی۔

دونوں وفود نے دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مؤثر حکمتِ عملی کی ضرورت پر زور دیا،  جن میں بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)، داعش خراسان اور تحریک طالبان پاکستان شامل ہیں۔

امریکا نے خطے اور دنیا کے امن و سلامتی کو خطرہ بننے والی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف پاکستان کی مسلسل کامیابیوں کو سراہا اور  پاکستان میں دہشت گرد حملوں، بشمول جعفر ایکسپریس پر سفاک حملے اور خضدار میں اسکول بس بم دھماکے، میں شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

دونوں وفود نے سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنے اور دہشت گرد کے لیے ٹیکنالوجیز کے استعمال کی روک تھام کے لیے ادارہ جاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

فریقین نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ انسدادِ دہشت گردی کے مؤثر اور دیرپا اقدامات کے فروغ کے لیے اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھا جائے گا۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو دہرایا گیا۔

اس کے علاوہ مذاکرات میں پائیدار اور منظم روابط دہشت گردی کے خاتمے اور امن و استحکام کے فروغ کے کو ناگزیر قرار دے کر اس پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • جشن آزادی: کراچی میں ہوائی فائرنگ سے جاں بحق اور زخمیوں کا ریکارڈ قائم
  • چیئرمین سی ڈی اے کی چہلم جلوس کیلئے فول پروف سکیورٹی ہدایت
  • جشن آزادی پاکستان: ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
  • کراچی: رواں سال مختلف ٹریفک حادثات میں 555 افراد جاں بحق ہوئے، پولیس
  • کراچی: شہری سِوک سینٹر سے نیشنل اسٹیڈیم کے راستے پر آج غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ٹریفک پولیس
  • امریکا کا بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائیوں میں پاکستان کا ساتھ دینے کا فیصلہ
  • راولپنڈی پولیس نے علیمہ خان اور نورین خان کو تحویل میں لے لیا
  • 14 اگست تقریبات: اسلام آباد داخل ہونے والی ہیوی ٹریفک کا داخلہ آج رات 12 بجے سے بند
  • واشنگٹن میں ٹرمپ کا غیر معمولی اقدام، نیشنل گارڈ تعینات، پولیس کا کنٹرول سنبھال لیا
  • کراچی، دو مختلف ٹریفک حادثات میں موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق