مصر میں المناک ٹریفک حادثہ 19 لڑکیوں کی جان لے گیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
مصر(نیوز ڈیسک)مصر میں پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں باغات میں انگور چننے والی 19 لڑکیاں جان کی بازی ہار گئیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مصر کے صوبہ منوفیہ کے شمال میں واقع گاؤں ’کفر السنابسہ‘ کی یہ لڑکیاں روزانہ کی بنیاد پر اپنے امور انجام دیتی تھیں مگر ایک دلخراش حادثے نے ان کے خوابوں کو کچل دیا۔
رپورٹس کے مطابق حادثے میں لقمہ اجل بننے والی یہ 19 لڑکیاں محض 130 مصری پاؤنڈ (تقریباً 10 سعودی ریال) کی یومیہ مزدوری پر کام کرتی تھیں۔
گزشتہ روز ایک ہیوی گاڑی نے ان کی بس کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں 19 لڑکیاں اور بس کا ڈرائیور ہلاک ہو گئے جبکہ 3 لڑکیاں اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والی لڑکیوں کی عمریں 14 سے 22 سال کے درمیان تھیں، ان میں سے کچھ اپنی گھروں کی واحد کفیل تھیں جبکہ بعض نے تعلیم ادھوری چھوڑ کر گھر والوں کی مدد کے لیے کام شروع کیا تھا۔
ایران کا چینی J-10C لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ، اسرائیل کے لیے خطرے کی گھنٹی
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی، کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب تیز رفتار کار حادثہ، ایک نوجوان جاں بحق، دو زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب تیز رفتاری کے باعث ایک کار بے قابو ہو کر کھمبے سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
چھیپا ریسکیو حکام کے مطابق، حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 18 سالہ عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں 19 سالہ موسیٰ اور 19 سالہ فہد شامل ہیں۔
جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کار سوار شان چورنگی سے چمڑا چورنگی کی طرف آ رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرائی۔ حادثے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لیے ہیں اور حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ واقعے کے اصل محرکات کا تعین کیا جا سکے۔