بلتستان میں پہلا بیوٹی سیلون چلانے والی خاتون فیشن برانڈ کی بانی بن گئیں
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو سے تعلق رکھنے والی باہمت خاتون عینی جنہوں نے بلتستان میں پہلا بیوٹی سیلون کھولا، اب وہ ’گل خاتون‘ فیشن برانڈ کی بانی بن گئی ہیں۔
معاشرے میں رکاوٹوں کے باوجود بلتستان کا پہلا بیوٹی سیلون چلانے والی خاتون نے سینکڑوں خواتین کو ہنر سکھا کر بااختیار بنایا، اور اب ’گل خاتون‘ کے نام سے فیشن برانڈ بھی متعارف کرا دیا۔
روایتی اور قدامت پسند معاشرے میں کامیابی کا سفر آسان نہیں ہوتا، مگر اسکردو سے تعلق رکھنے والی باہمت خاتون عینی نے یہ کر دکھایا۔ وہ بلتستان کی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے بیوٹی پارلر کا کاروبار نہ صرف شروع کیا بلکہ اسے کامیابی کی مثال بنا دیا۔ شروع میں انہیں شدید مخالفت اور سماجی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا، مگر انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔
عینی کا کہنا ہے کہ لوگوں کی باتوں نے مجھے توڑنے کے بجائے اور مضبوط کردیا، میں نے فیصلہ کیا تھا کہ میں پیچھے نہیں ہٹوں گی۔
رپورٹ:۔ محمد رضا
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بانی بن گئیں باہمت خاتون بلتستان بیوٹی سیلون فیشن برانڈ گلگت بلتستان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: باہمت خاتون بلتستان بیوٹی سیلون فیشن برانڈ گلگت بلتستان وی نیوز فیشن برانڈ
پڑھیں:
معرکہ حق میں شاندار فتح نے آزادی کے جشن میں نئی روح پھونک دی، تیاریاں عروج پر
آزادی کا جشن منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، گھر، عمارتیں، شاہراہیں سبز لائٹس سے سج گئیں، شہریوں کا جوش و خروش دیدنی، جھنڈیوں، بیجز و دیگر آرائشی سامان کی خریداری بڑھ گئی۔ اسلام ٹائمز۔ معرکہ حق میں شاندار فتح نے آزادی کے جشن میں نئی روح پھونک دی۔ ہر کوئی جشن آزادی کی تیاریوں میں مگن ہوگیا، آزادی کا جشن منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، گھر، عمارتیں، شاہراہیں سبز لائٹس سے سج گئیں، شہریوں کا جوش و خروش دیدنی، جھنڈیوں، بیجز و دیگر آرائشی سامان کی خریداری بڑھ گئی۔
سکھر میں بینظیر بھٹو فلائی اوور بھی جگمگا اٹھا، سجاوٹ نے شہریوں کے دل موہ لیے، معرکہ حق اور آزادی کے جشن کے سلسلے میں گورنر ہاؤس کراچی میں رنگا رنگ تقریب ہوئی، میوزک کا تڑکا لگا، نامور گلوکار عاطف اسلم نے آواز کا جادو جگایا، گورنر سندھ بھی سروں پر جھوم اٹھے۔