کراچی: سمندرمیں نہاتے ہوئے ڈوب کر 2افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: ملک کے بالائی علاقوں اور بلوچستان میں بارشوں کے بعد دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کے باعث ہونے والے حادثات میں متعدد افراد زندگی کی بازی ہارگئے تھے۔ جبکہ کراچی میں بھی سمندر میں نہاتے ہوئے 2 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پہلا واقعہ ہاکس بے پر پیش آیا جہاں پابندی کے باوجود نہاتے ہوئے ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی شناخت 22 سالہ ثاقب ولد علی کے نام سے ہوئی۔
شہر قائد میں دوسرا افسوسناک واقعہ ابراہیم حیدری میں پیش آیا، جہاں ایک شخص سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت تاحال نہ ہوسکی، دونوں لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈوب کر
پڑھیں:
کراچی میں ٹریفک حادثات، خاتون رائیڈر سمیت 2 افراد جاں بحق، دو زخمی
کراچی (نیوزڈیسک) کراچی میں ہیوی ٹریفک سے ہونے والے حادثات رک نہ سکے، خواتین رائیڈرز بھی ٹریفک حادثات سے محفوظ نہیں۔
سپر ہائی وے پر دو ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے، دنبہ گوٹھ کے قریب سکوٹی پر سوار دو خواتین کو مبینہ طور پر تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی، دونوں خواتین پل سے نیچے جا گریں،ایک خاتون جاں بحق جبکہ دوسری زخمی ہوگئی، کار ڈرائیور کاشف عزیز کو گرفتار کر لیا گیا۔
سہراب گوٹھ پنجاب بس اڈے کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا، ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے واٹر ٹینکر کو تحویل میں لے لیا۔
واضح رہے کہ کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات میں اب تک 761 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔