اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں پری مون سون بارشیں جاری ہیں، حالیہ بارشوں سے اب تک 39 افراد جاں بحق اور 63 افراد زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں سے ملک بھر میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

بارشوں سے متعلق این ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں بارشوں سے اب تک 38 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

حالیہ بارشوں سے پنجاب میں 8، خیبرپختونخوا میں 20 اور سندھ میں 7 افراد زندگی کی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے، جاں بحق ہونے والوں میں 21 بچے، 6 خواتین اور 11 مرد شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بارشوں سے اب تک 63 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں 27 بچے، 14 خواتین اور 22 مرد شامل ہیں جبکہ پنجاب میں حالیہ بارشوں سے 41 افراد، خیبرپختونخوا میں 6 اور سندھ میں 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حالیہ بارشوں سے پنجاب میں بیشتر مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں مکانات کو مکمل جبکہ 9 جزوی طور پرمتاثر ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ حالیہ بارشوں کے دوران ملک بھر میں 8 ریسکیو آپریشن کیے گئے، جن میں سے7 آپریشن خیبرپختونخوا اور ایک آپریشن گلگت بلتستان میں کیا گیا جبکہ مجموعی طور پر 132 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی
خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں، آندھی اور سیلابی صورت حال نے تباہی مچا دی۔

پی ڈی ایم اے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث مختلف حادثات میں 20 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 7 مرد، 5 خواتین اور 8 بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 6 مرد، 3 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔

پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق ضلع سوات سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں 13 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 6 زخمی ہوئے۔

بارشوں سے 57 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں 51 جزوی طور پر متاثر جبکہ 6 مکمل طور پر منہدم ہوگئے۔

پی ڈی ایم اے کی ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور حکومت نے متاثرین کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایات جاری کردیں۔

کراچی میں چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں 8 افراد جاں بحق
کراچی میں حالیہ بارش کے باعث چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں 8 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

لیاری موسٰی لین میں عمارت کی بوسیدہ مکینوں پر آگری، حادثے میں باپ اور بیٹی کی زندگیوں کے چراغ گل ہوگئے، خاتون اور بچوں سمیت گھر کے 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔

منظور کالونی میں بھی گھر کی چھت گرنے سے کہرام مچ گیا، ایک بچہ جان کی بازی ہارگیا، باپ اور دوسرا بیٹا زخمی ہوگئے۔

نیوکراچی میں بارش کے باعث گھر میں کرنٹ لگنے 40 سالہ گلفام چل بسا، گولیمار فردوس کالونی کی ایک دکان میں کرنٹ نے 22 سالہ میر جان کی جان لے لی۔

اسی طرح سرجانی خدا کی بستی میں 21 سال کا احمد اور کورنگی بلال کالونی میں 17 سالہ مدثر بھی گھروں میں کرنٹ لگنے سے چل بسے جبکہ سائٹ ایریا لیبر اسکوائر میں بھی کرنٹ نے 22 سالہ کامران کی جان لے لی۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار
لاہور میں کالے سیاہ بادلوں کے ساتھ تیز آندھی نے گرمی کی چھٹی کرادی، شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کی چھٹی ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پری مون سون کا موجودہ سلسلہ یکم جولائی تک جاری رہے گا جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر واسا لاہور مکمل الرٹ ہے۔

جیل روڈ، ڈیوس روڈ، گلبرگ، لکشمی چوک، قرطبہ چوک، اسلام پورہ، شاہدرہ، ایک موریہ، بھاٹی گیٹ اور گلشن راوی ک بارش ہوئی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں بیشتر علاقوں میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اورآسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی ہے۔

وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد، نے تمام مرکزی شاہراہوں اور انڈر پاسز کو کلیئر رکھنے کی ہدایات کردیں، بجلی کی بندش والے علاقوں میں ڈسپوزل اسٹیشنز کو جنریٹرز پر چلایا جائے جبکہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کے پمپس کو آپریشنل اور سکرینوں کو صاف رکھا جائے۔
مزیدپڑھیں:مہوش حیات کو کیسے’ لائف پارٹنر‘ کی تلاش؟ اداکارہ نےبتا دیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے بارشوں سے اب تک میں حالیہ بارش افراد جاں بحق پی ڈی ایم اے ملک بھر میں خواتین اور علاقوں میں افراد زخمی کرنٹ لگنے زخمی ہوئے کے مطابق

پڑھیں:

میکسیکو میں بدعنوانی کیخلاف جین زی کا احتجاج‘ جھڑپیں‘ 120 افراد زخمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251117-01-19
میکسیکو سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) میکسیکو میں عدم تحفظ اور بدعنوانی کے خلاف مختلف شہروں میں جین زی گروپ کا احتجاج پھیل گیا، جھڑپوں میں 120 افراد زخمی ہو گئے جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔میکسیکو سٹی میں جین زی گروپ سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد صدارتی محل کے سامنے جمع ہوئی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین نے صدارتی محل کے سامنے سیکورٹی رکاوٹیں عبور کرلیں، اس دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، آنسو گیس کے شیل برسادیے، مظاہرین نے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے دوران علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا۔ میکسیکو میں جین زی گروپ نے 50 سے زیادہ شہروں میں احتجاج کی کال دی ہے، دوسری جانب حکومت نے احتجاج کو بیرونی فنڈنگ سے ہونے والا مخالفین کا سیاسی حربہ قرار دے دیا۔یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی میکسیکو کی ریاست مِچوآکان میں ایک میئر کے قتل کے بعد احتجاجی مظاہرے ریکارڈ کیے گئے، اس میئر نے بدمعاش گروپوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا جس پر اسے قتل کر دیا گیا۔ مِچوآکان کے شہر اْروپان کے میئر کارلوس مانزو کو ایک تقریب کے دوران فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، جس کے بعد مشتعل مظاہرین نے سرکاری عمارت پر دھاوا بول دیا اور مظاہرین نے اْروپان کے گورنر الفریڈو رامیرز بیڈولا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ جین زی نوجوان نسل کا ایک رجحان ہے جو دنیا کے مختلف ملکوں میں پھیلا، اس رجحان کے تحت نوجوانوں نے ماحولیاتی تحفظ، بدعنوانی کے خاتمہ، سیاست پر مخصوص طبقہ کی اجارہ داری کا خاتمہ ، جنس و نسل کی برابری کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • مصنوعی ذہانت کے تاریک پہلو کیا ہیں، دنیا میں کتنے افراد استعمال کر رہے ہیں؟
  • کراچی میں ٹریفک حادثات، خاتون رائیڈر سمیت 2 افراد جاں بحق، دو زخمی
  • کوٹلی، کباڑ کی دکان میں دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی
  • خانیوال: بس اور ٹرالر میں تصادم، ڈرائیور جاں بحق، 12 مسافر شدید زخمی
  • میکسیکو میں بدعنوانی کیخلاف جین زی کا احتجاج‘ جھڑپیں‘ 120 افراد زخمی
  • کوٹلی: کباڑ کی دکان میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی
  • آزاد کشمیر میں کباڑ کی دکان  میں  دھماکے سے 3  افراد جاں بحق
  • ایران میں بدترین خشک سالی، شہریوں کو تہران خالی کرنا پڑسکتا ہے، ایرانی صدر
  • سرائے مغل؛ مسلح افراد کا گھر پر دھاوا، طلائی زیورات و نقدی لوٹ کر لڑکی کو بھی اغوا کرلیا
  • لیبیا کے ساحل کے قریب 2 کشتیوں کے حادثے میں کم از کم 4 تارکین وطن ہلاک، درجنوں لاپتا