کراچی: بارش کے دوران 2 دن میں 8 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
کراچی میں ہونے والی بارش میں 2 دنوں کے دوران مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لیاری موسیٰ لین میں عمارت کی چھت گرنے سے باپ اور بیٹی جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔
منظور کالونی گلی نمبر 1 میں گھر کی چھت گرنے سے 1 بچہ جاں بحق جبکہ باپ اور ایک بیٹا زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق نیو کراچی سیکٹر 11 جے میں گھر میں کرنٹ لگنے سے 40 سالہ گلفام جاں بحق ہوگیا جبکہ گولیمار فردوس کالونی میں دکان میں کرنٹ سے 22 سالہ میر جان جاں بحق ہوا۔
سائٹ ایریا لیبر اسکوائر کمپنی میں کرنٹ لگنے سے 22سالہ کامران زخمی ہوا جبکہ سرجانی خدا کی بستی میں گھر میں کرنٹ لگنے سے21 سالہ احمد جاں بحق ہوا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کورنگی بلال کالونی میں کرنٹ لگنے سے 17سالہ مدثر جاں بحق ہوگیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: میں کرنٹ لگنے سے
پڑھیں:
لاہور،مکان کی چھت گرنے سے 2بچے جاں بحق، 3افراد زخمی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء) لاہور میں شاہدرہ کے علاقے عباس نگر میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک مکان کی چھت گرنے سے دو کمسن بچے جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ عتیق نامی شہری کے گھر پیش آیا، جہاں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ملبے تلے دب گئے۔(جاری ہے)
جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 9سالہ عائشہ اور 11سالہ حسنین کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں 35سالہ عتیق، 30سالہ سمیرا اور 6سالہ سلیمان شامل ہیں۔
حادثے کے وقت تمام افراد گھر کے اندر موجود تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے فورا بعد اہلِ محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کیں اور ملبے میں دبے افراد کو نکالا۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔