کراچی: بارش کے دوران 2 دن میں 8 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی میں ہونے والی بارش میں 2 دنوں کے دوران مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لیاری موسیٰ لین میں عمارت کی چھت گرنے سے باپ اور بیٹی جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔
منظور کالونی گلی نمبر 1 میں گھر کی چھت گرنے سے 1 بچہ جاں بحق جبکہ باپ اور ایک بیٹا زخمی ہوگئے۔
کراچی، لاہور، پشاور کراچی، پنجاب اور.
ریسکیو ذرائع کے مطابق نیو کراچی سیکٹر 11 جے میں گھر میں کرنٹ لگنے سے 40 سالہ گلفام جاں بحق ہوگیا جبکہ گولیمار فردوس کالونی میں دکان میں کرنٹ سے 22 سالہ میر جان جاں بحق ہوا۔
سائٹ ایریا لیبر اسکوائر کمپنی میں کرنٹ لگنے سے 22سالہ کامران زخمی ہوا جبکہ سرجانی خدا کی بستی میں گھر میں کرنٹ لگنے سے21 سالہ احمد جاں بحق ہوا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کورنگی بلال کالونی میں کرنٹ لگنے سے 17سالہ مدثر جاں بحق ہوگیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میں کرنٹ لگنے سے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔