شہر قائد میں ہونے والی بارشوں کے بعد صورت حال گھمبیر ہوگئی ہے، شہر کی کئی سڑکیں اور علاقے زیر آب آگئے ہیں جبکہ مختلف حادثات میں باپ بیٹی سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے موسیٰ کالونی گلی نمبر 5 میں تیسری منزل کے فلیٹ کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر باپ اور بیٹی جاں بحق ہوگئے۔

متوفی کی بیٹی ، بیٹا اور خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہل محلہ کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جبکہ ایدھی کے رضا بھی موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاروائیوں کے دوران ملبے دب کر جاں بحق و زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا۔

اس حوالے سے ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 45 سالہ دانش اور اس کی کمسن بیٹی 3 سالہ عالمیہ کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئیں جبکہ متوفی دانش کی بیٹی 11 سالہ ایان اور بیٹا 12 سالہ دانش بھی زخمی ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ زخمیوں میں 4 سالہ زبیدہ ، 30 سالہ بینش اور 30 سالہ کاشف شامل ہے جنھیں سول اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے  جبکہ ایدھی کے رضا کاروں کی جانب سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔

علاقہ مکین قادر نے بتایا کہ عمارت مخدوش ہے تاہم مجبوری کی وجہ سے لوگوں نے رہائش اختیار کی ہوئی ہے واقعہ چوتھی منزل کا فرش تیسری منزل پر بنے ہوئے ڈرائنگ روم میں گر گیا جہاں پر لوگ موجود تھے اور اس افسوسناک واقعے میں باپ اور کمسن بیٹی جاں بحق اور دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

اس سے قبل  منظور کالونی کے علاقے سیکٹر آئی گلی نمبر 1 میں دیوار سیمنٹ کی چادروں کی چھت پر گرنے کے نتیجے میں کمسن بیٹا جاں بحق جبکہ باپ اور بڑا بیٹا زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے چھیپا کے رضا کار موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت 2 سالہ حسن کے نام سے کی گئی جبکہ چھت گرنے سے متوفی حسن کا والد 40 سالہ رضوان اور بڑا بھائی 6 سالہ محمد حسین زخمی ہوگیا۔

اس حوالے سے چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ پہلی پڑوس کی دیوار کا کچھ حصہ سیمنٹ کی چاردوں سے بنی ہوئی گھر کی چھت پر گری تھی اس حوالے سے ایس ایچ او بلوچ کالونی مظہر کانگو نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ دیوار گرنے کے باعث پیش آیا ہے جبکہ پولیس کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی ہے اور اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب شہر قائد میں بارشوں کے باعث کراچی کا حلیہ بگڑ گیا اور کئی نشیبی علاقوں میں دو ، دو فٹ سے زائد پانی کھڑا ہوگیا، جبکہ اختر کالونی اور گجر نالہ ابلنے کی وجہ سے نالے کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

اس کے علاوہ ریڈ زون میں گورنر ہاؤس، لیاقت آباد، ناظم آباد، اولڈ سٹی ایریا سمیت دیگر علاقے بھی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے۔ 

اُدھر میئر کراچی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی کے کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں کو یقین دلایا کہ جن علاقوں میں پانی جمع ہے وہاں سے جلد اخراج کردیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اس حوالے سے زخمی ہوگئے

پڑھیں:

طوفان فنگ وونگ سے فلپائن میں 18 ہلاکتیں، چین نے ہنگامی امداد فراہم کردی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

فلپائن میں آنے والے طاقتور طوفان فنگ وونگ نے ملک کے مختلف علاقوں میں تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد جاں بحق جبکہ 2 لاپتہ ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا  رپورٹس کے مطابق طوفان کے باعث ہونے والی شدید بارشوں اور طغیانی نے ملک کے بڑے حصے کو متاثر کیا، جس سے 20 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، ملک کے 15 علاقوں میں تقریباً 24 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں سنٹرل لوزون، بنگسامورو (BARMM) اور ویسٹرن وسایاس شامل ہیں۔ حکام کے مطابق 8 لاکھ سے زیادہ بے گھر افراد کو تقریباً 12 ہزار عارضی کیمپوں میں پناہ دی گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ ہلاکتوں کی زیادہ تر اطلاعات کارڈیلیرا ایڈمنسٹریٹو ریجن، کاگایان ویلی، بیکل اور ویسٹرن وسایاس سے موصول ہوئیں۔ اب تک 28 افراد زخمی جبکہ دو افراد تاحال لاپتہ ہیں، ملک کے متعدد علاقے اب بھی زیرِ آب ہیں،  8 علاقوں میں 267 مقامات پر سیلابی پانی موجود ہے، جن میں سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ بیکل ریجن ہے جہاں 161 مقامات پر اب بھی پانی کھڑا ہے۔

سیلاب کے باعث درجنوں سڑکیں، پل اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے جبکہ متعدد علاقوں میں بجلی اور پانی کی فراہمی بھی منقطع ہے، طوفان فنگ وونگ جسے مقامی طور پر طوفان اووان (Uwan) کہا جاتا ہے، فلپائن کے حدود سے نکل گیا، تاہم خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ رواں ہفتے کے آخر میں دوبارہ واپس آسکتا ہے۔

گزشتہ ہفتے آنے والے طوفان کالمیگی نے بھی فلپائن میں 224 افراد کی جان لے لی تھی جبکہ 100 سے زائد افراد لاپتہ اور 500 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

چین نے فلپائن میں حالیہ طوفان سے متاثرہ افراد کے لیے نقد امداد اور ہنگامی سامان فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے کہا کہ ہم متاثرین کے لیے تعزیت اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور اس مشکل گھڑی میں فلپائن کے عوام کے ساتھ ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • کراچی، سچل پولیس کا سی ٹی ڈی اور رینجرز کے ہمراہ مدینہ کالونی میں سرچ آپریشن
  • کراچی، رواں برس ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 755 ہوگئی
  • کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق
  • لاہور میں گھر کے باہر کھیلتی ہوئی 5 سالہ بچی کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
  • کراچی: ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے 3 طلبہ سمندر میں ڈوب کر جاں بحق
  • پیوٹن کا ’سوجا اور زخمی‘ ہاتھ، روسی صدر کس بیماری کا شکار ہوگئے؟
  • وادیٔ نیلم: موسمِ سرما کی پہلی بارش اور برفباری سے سردی میں اضافہ
  • سندھ بلڈنگ، ماڈل کالونی میں غیرقانونی تعمیرات سے بنیادی ڈھانچہ تباہ
  • صوابی: فائرنگ سے میاں، بیوی اور بیٹا جاں بحق، بیٹی زخمی
  • طوفان فنگ وونگ سے فلپائن میں 18 ہلاکتیں، چین نے ہنگامی امداد فراہم کردی