یہ کیا تماشہ ہے؟ خدارا بچوں سے موبائل فونز لے لیں؛ صحیفہ جبار کس بات پر بھڑک اُٹھیں
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
اداکارہ صحیفہ خٹک نے سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والے کانٹینٹ کریئیٹرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ماڈل اور اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے سوشل میڈیا پر پھیلتی نفرت انگیز، سطحی اور نقصان دہ ویڈیوز پر کھل کر آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہم بطور قوم کیا کر رہے ہیں؟‘‘
انھوں نے انسٹاگرام اسٹوریز میں ایسی ویڈیوز شیئر کیں جن میں کانٹینٹ کریئیٹرز نام، ذات، آمدن، رنگت، لباس اور دیگر ذاتی شناختوں کی بنیاد پر لوگوں کو نشانہ بناتے اور غیر اخلاقی تبصرے کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
ادکارہ صحیفہ نے ایک رِیل شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہم واقعی ایسے معاشرے کا حصہ ہیں جہاں صرف کسی کا نام یا ذات دیکھ کر اس کے بارے میں فیصلہ کر لیا جاتا ہے؟ یہ حد درجہ افسوسناک ہے۔‘
انہوں نے نوجوانوں کو تعلیم اور شعور کی طرف مائل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خدارا ان بچوں سے موبائل فونز لے لیں، اور انہیں کچھ سیکھائیں۔
صحیفہ نے ان ویڈیوز کی بھی مذمت کی جن میں نام نہاد مردانگی اور غیرت کے نام پر زیادتی کا شکار ہونے والی خواتین کو طنز کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ یہ کیسا کانٹینٹ ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ اگر کوئی عورت ہراسانی کا شکار ہو تو وہ ناپاک یا گندی ہو جاتی ہے؟ یہ ذہنیت خطرناک ہے۔‘
صحیفہ جبار خٹک نے لباس کے نرخ بتانے والی ویڈیوز پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل طبقاتی تقسیم اور اشرافیہ ذہنیت کو فروغ دیتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ سب کچھ دیکھ کر میں اپنے آپ پر غور کرتی ہوں، اور یاد دلاتی ہوں کہ سیکھنا کبھی بند نہیں ہونا چاہیے۔
صحیفہ نے اپنی اسٹوریز کے اختتام پر اپنے کسی ممکنہ غیر محتاط بیان یا رویے پر معذرت بھی کی اور کہا کہ اگر میں نے ماضی میں کبھی کسی کو تکلیف دی ہو، تو میں شرمندہ ہوں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اداکارہ نرما 11 سال بعد منظرِعام پر؛ مداحوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا
پاکستان کی معروف فلمی اداکارہ نرما برسوں بعد سوشل میڈیا پر جلوہ گر ہو گئی ہیں، جس پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
نرما کو حالیہ دنوں میں ایک جم میں دیکھا گیا جہاں وہ اپنے ٹرینر کے ہمراہ ورزش کرتی نظر آئیں۔
انھوں نے گلابی رنگ کی ٹی شرٹ اور جم ٹراوزر پہن رکھا تھا اور ان کی فٹنس اور وزن میں واضح کمی دیکھی جا سکتی ہے۔
ویڈیوز میں نرما کا چہرہ بغیر میک اپ کے تھا، جو مداحوں کے لیے حیرت کا باعث بنا۔ ان کے فطری حسن کو سراہا جا رہا ہے۔
@mahershahid321is madam ko kon kon janta hae #foryou #viral #mahershahid321
♬ original sound - FUNNY VIDEO ???? - ANSARI YOYO Mیاد رہے کہ اداکارہ نرما کی آخری فلم "شیرِ لاہور" 2014 میں ریلیز ہوئی تھی، جس کے بعد وہ میڈیا اور انڈسٹری سے دور ہو گئی تھیں۔
اس دوران کئی افواہیں گردش کرتی رہیں کہ وہ ذاتی مسائل کا شکار ہیں، تاہم حالیہ ویڈیوز نے ثابت کر دیا کہ نرما نہ صرف اپنی زندگی میں خوش ہیں بلکہ صحت کا بھی خیال رکھ رہی ہیں۔
@mahershahid321is madam ko kon kon janta hae #foryou #foryoupage #fyp
♬ original sound - FUNNY VIDEO ???? - ANSARI YOYO Mمداحوں نے انسٹاگرام اور فیس بک پر ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ اگر نرما واپس اسکرین پر آئیں تو یہ ایک خوش آئند لمحہ ہوگا۔