لوئر دیر، نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سرکاری اسکول ٹیچر کو بیٹی سمیت قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکول ٹیچر اپنی بیٹی کے ہمراہ جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر دیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسکول ٹیچر بیٹی سمیت جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق دیر لوئر کے علاقے اسبنڑ شورشنگ خور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سرکاری اسکول کے استاد کو بیٹی سمیت قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکول ٹیچر اپنی بیٹی کے ہمراہ جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ ساتھ تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ فائرنگ کے افسوسناک واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے جب کہ ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس نے کارروائیاں شروع کردی ہیں
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سرکاری اسکول میں نامعلوم اسکول ٹیچر فائرنگ کر
پڑھیں:
لاہور: بزرگ خاتون کی بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک
لاہور کے علاقے غازی آباد میں بزرگ خاتون کی بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
پولیس کے مطابق سی سی ڈی اہلکار اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے تھانہ مناواں جارہے تھے۔ اس دوران 2 موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان مارے گئے۔
ہلاک ملزمان میں سے ایک وہ ملزم بھی شامل تھا جس نے بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچیں تھیں۔
یاد رہے کہ غازی آباد میں بزرگ خاتون کے ساتھ واردات ہوئی تھی، وہ دکان پر بیٹھی تھیں کہ ایک شخص ان کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہوگیا تھا۔
اس واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔